(+92) 0317 1118263

کفر و موجب کفر

عمرہ کے ثواب کا انکار کرنا

فتوی نمبر :
69801
| تاریخ :
0000-00-00
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

عمرہ کے ثواب کا انکار کرنا

السلام علیکم !
ہم لوگوں نے رمضان 2023 میں عمرہ کیا تھا ، ایک قاری صاحب کہتے ہیں کہ عمرہ کا ثواب نہیں ملتا ، حج کا ثواب ہے ، عمرہ تو ایسا ہی ہے ، اگر ہمت ہے تو حج کریں ، آپ وضاحت فرمادیں کہ کیا عمرہ کا ثواب نہیں ملتا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عمرہ اگرچہ نفلی عبادت ہے ، لیکن یہ بھی حج کی طرح گناہوں کی معافی اور نیکیوں کو جمع کرنے کا بڑا ذریعہ ہے ، اور بہت ساری روایاتِ مبارکہ میں عمرہ کی فضیلت وارد ہوئی ہیں ، بالخصوص رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کی مزید تاکید اور فضیلت احادیثِ مبارکہ میں ملتی ہے ، چنانچہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ایک انصاری صحابیہ سے ارشاد فرمایا : "جب ماہِ رمضان آئے تو اس میں عمرہ کرلینا ، کیونکہ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے " ، ایک اور روایت میں آتاہے کہ نبیِ کریم ﷺ نے امِ سنان نامی ایک انصاری صحابیہ کو ارشاد فرمایا " رمضان المبارک میں عمرہ کرنا حج کرنے یا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے" ، لہٰذا قاری صاحب کا مذکورہ قول احکامِ شرعیہ سے ناواقفیت پر مبنی ہے ، اس لئے اس طرح کی غیر مستند باتیں دین کی طرف منسوب کرکے لوگوں میں پھیلا کر ان میں انتشار کا باعث بننا درست نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے ، تاہم حج فرض ہونے کی صورت میں فقط عمرہ کی ادائیگی سے فریضۂ ِحج ساقط نہ ہوگا ، بلکہ اس کی ادائیگی لازم ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری : عن أبي هريرة رضي الله عنه : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : العمرة إلى العمرة كفارة لما بينهما و الحج المبرور ليس له جزاء إلا الجنة ( ج 1 ، ص 238 ، باب وجوب العمرۃ و فضلھا ، ط ؛ قدیمی ) ۔
و فیہ ایضاً عن عطاء قال : سمعت ابن عباس رضي الله عنهما يخبرنا يقول : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم لامرأة من الأنصار - سماها ابن عباس فنسيت اسمها -ما منعك أن تحجين معنا ، قالت : كان لنا ناضح فركبه أبو فلان و ابنه لزوجها و ابنها و ترك ناضحا ننضح عليه ، قال : فإذا كان رمضان اعتمري فيه ، فإن عمرة في رمضان حجة أو نحوا مما قال ۔ ( ج 1 ، ص 239 ، ابواب العمرۃ ، باب عمرۃ فی رمضان ) ۔
و فی صحیح مسلم : عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : لامرأة من الأنصار يقال لها أم سنان ما منعك أن تكوني حججت معنا قالت : ناضحان كانا لأبي فلان - زوجها - حج هو و ابنه على أحدهما و كان الآخر يسقي عليه غلامنا ، قال : فعمرة في رمضان تقضي حجة أو حجة معي ( ج 2 ، ص 829 ، باب فضل العمرۃ فی رمضان ، ط : البشریٰ )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69801کی تصدیق کریں
0     417
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کسی فقیر بزرگ کے قبر سے فائدہ پہنچنے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا مستحب امر کا انکار بھی کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ہاں میں کافر ہوں تم کیا کر سکتے ہو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ / قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا /فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ہم سے تو غیر مسلم اچھے ہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات