کیا اعتکاف کے دوران پرفیوم استعمال کرسکتے ہیں؟اگر نہیں تو کیا پرفیوم سوپ(خوشبودار صابن)استعمال کرسکتے ہیں؟
واضح ہوکہ احرام کی حالت میں پرفیوم اور خوشبودار صابن استعمال کرنے کی ممانعت ہے لیکن اعتکاف کے دوران اس کی کوئی ممانعت نہیں،لہذا اعتکاف کے دوران پرفیوم یا خوشبودار صابن استعمال کرنا جائز اور درست ہے،شرعا اس میں کوئی حرج نہیں۔