السلام علیکم ! کیا عورت اور بچوں کا اپنے شوہراور باپ کے ساتھ گھومنے جاناپردے میں رہ کر جائز ہے ؟ جبکہ شوہر بالکل نہیں لے کر جاتے ۔
واضح ہوکہ عورت کا پردہ میں رہ کر اپنے شوہر یا کسی دوسرے محرم جیسے والد،بھائی وغیرہ کے ساتھ ایسے مقامات اورمواقع پر تفریح کے لئے جانا ، جو محظورات ِشرعیہ جیسے میوزک ، مرد وزن کے اختلاط وغیرہ پر مشتمل نہ ہو ، بلا شبہ جائز اور درست ہے ،اور گھر کے سرپرست اور مرد کو بھی چاہئیے کہ وہ گھر کی خواتین کو حدودِ شرعیہ میں رہ کر کبھی کبھارجائز تفریح کے لئےلے جایا کرے تاکہ ان کی بھی دلجوئی ہو سکے ، اوریہ نشاط اوردلجوئی گھر، دین ودنیا کے کاموں میں بہتری کا سبب ہوگی۔
کما فی سنن ابی داؤد:عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا،اَنَّهَا كَانَتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ.قَالَتْ :فَسَابَقْتُهُ، فَسَبَقْتُهُ عَلَى رِجْلَيَّ، فَلَمَّا حَمَلْتُ اللَّحْمَ سَابَقْتُهُ فَسَبَقَنِي، فَقَالَ : " هَذِهِ بِتِلْكِ السَّبْقَةِ "(باب فی السبق علی الرجل ص 567 حدیث نمبر 2578 ط: موسسۃالرسالۃ )۔
وفي الدرالمختار:( وتمنع )المرأة الشابۃ(من كشف الوجه بين رجال لا لأنه عورة بل(الخوف الفتنه) كمسه وان امن الشهوة (باب شروط الصلوۃ ج 1 ص 406 ط : سعید)۔واللہ اعلم