سراگرمیری بیوی اورمیرےوالدناجائزتعلقات رکھتےہیں،اورمیرےپاس کوئی ثبوت نہیں ہیں،کیوں کہ ایسی چیزیں سرِعام نہیں کی جاتی،لیکن کچھ حالات و واقعات اس پرشاہدہیں،مجھےآپ سےاس بارےمیں مشورہ درکار ہے،اب مجھےکیاکرناچاہیئے؟براہ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔
سائل اگر اپنی بیوی اور والد سے متعلق کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو بلکہ ان دونوں کے درمیان واقعۃً بوس وکنار یازنا وغیرہ جیسے ناجائز تعلقات پائے جاتے ہوں، اور کسی وقت یہ ناجائز تعلقات ثابت بھی ہوجائیں، یا وہ دونوں اس ناجائز تعلق کا اقرار کرلیں، تو ایسی صورت میں سائل کی تصدیق کے بعد سائل کی بیوی ہمیشہ کے لئے اس پر حرام ہوجائیگی، جس کے بعد دونوں کے لئے ساتھ رہنےکی کوئی صورت بھی ممکن نہ ہوگی، تاہم اگر اس سلسلہ میں سائل کسی غلط فہمی کا شکار ہو تو ایسے خواہ مخواہ اپنے والد اور بیوی پر بغیر کسی ثبوت کے الزام سے اجتناب چاہیئے۔
کما قال اللہ تعالی: وان جاھداک علی ان تشرک بی مالیس لک بہ علم فلا تطعھما وصاحبھما فی الدنیا معروفا واتبع سبیل من اناب الی ثم الی مرجعکم فانبئکم بما کنتم تعملون۔الآیۃ(سورۃ القمان/15)۔
وفی الھندیۃ: فمن زنی بامراۃ حرمت علیہ امھا وان علت وبنتھا وان سفلت وکذا تحرم المزنی بھا علی آباء الزانی واجدادہ وان علوا وابنائہ وان سفلوا کذا فی فتح القدیر الخ(ج1 صـ274 الباب الثالث فی بیان المحرمات القسم الثانی المحرمات بالصھریۃ ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا ایضاً: والمتارکۃ فی الفاسد بعد الدخول لاتکون الا بالقول کخلیت سبیلک او ترکتک ومجرد انکار النکاح لایکون متارکۃ اما لو انکر وقال ایضا اذھبی وتزوجی کان متارکۃ لکن لاینقص من عدد الطلاق الخ (ج1 صـ330 الباب الثامن فی النکاح الفاسد واحکامہ ط: ماجدیۃ)۔
مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟
یونیکوڈ حرمت مصاهرت 0سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟
یونیکوڈ حرمت مصاهرت 0