(+92) 0317 1118263

طلاق

طلاقِ بائن کی عدت کے بعد دوبارہ نکاح اور پھر دو طلاقیں دینے کے بعد کا حکم

فتوی نمبر :
71127
| تاریخ :
2024-02-22
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاقِ بائن کی عدت کے بعد دوبارہ نکاح اور پھر دو طلاقیں دینے کے بعد کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ ناصر نام کے ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاقِ بائن دی، پھر اس نے چار مہینے کے بعد اپنی سابقہ بیوی سے نکاحِ جدید کیا، اور کچھ دن بعد پھر اس نے اپنی بیوی کو کہا کہ "میں نے تجھے دو طلاق دی" تو اب میرا سوال یہ ہے کہ ناصر نے جو پہلے ایک طلاقِ بائن دی تھی، وہ مل کر اب تین طلاقیں ہونگی یا ابھی بھی وہ ایک طلاق کا مالک رہے گا؟ دلائل کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں گے تو بڑی مہربانی ہوگی۔والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان کے مطابق مذکور شخص مسمی ناصر کی بیوی نے ایک طلاق بائن کے بعد اگر عدت گزار کر کسی دوسرےشخص سے نکاح نہ کیا ہو،بلکہ مسمی ناصر کے ساتھ ہی تجدید نکاح کرلیا تھا،تو ایسی صورت میں مسمی ناصر کو آئندہ کیلئے فقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل تھا، چنانچہ اب اگر مسمی ناصر نےاپنی بیوی کو دو طلاقیں دیدی ہوں تو اس سے اسکی بیوی پر بقیہ دو طلاقیں واقع ہوکر مجموعی طور پر تین طلاقوں کے ذریعے حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، لہذا میاں وبیوی پر لازم ہےکہ وہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں،اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے،نیز عورت ایام عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ۔الآیۃ(سورۃ البقرۃ/130)۔
وفی الدرالمحتار: (ان لم یطلق بائنا) فان ابانھا فلا الخ(ج3 صـ400 کتاب الطلاق باب الرجعۃ ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71127کی تصدیق کریں
0     817
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 3
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 0
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 3
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کو بانجھ پن کی وجہ سے طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات