مصارف زکوۃ و صدقات

مستحقِ زکوٰۃ نہ ہوتے ہوئے زکوۃ وصول کرکے کسی مستحق کو دینے کا حکم

فتوی نمبر :
71157
| تاریخ :
2024-02-24
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

مستحقِ زکوٰۃ نہ ہوتے ہوئے زکوۃ وصول کرکے کسی مستحق کو دینے کا حکم

السلا علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرا سوال یہ ہے کہ میں دفتر میں کام کرتا ہوں ، وہ ہر رمضان میں راشن کے لئے پیسے دیتے ہیں ، جو کہ یہ بول کر دیتے ہیں کہ یہ زکوٰۃ کے پیسے ہیں ، اور یہ بھی بول کر پیسے دیتے ہیں کہ ہم آپ کو خرچ کرنے کے لئے دے رہے ہیں ، اور آپ کسی اور کو نہیں دے سکتے ، بات یہ ہے کہ میں چاہ رہا تھا کہ ان پیسوں سے کسی حقدار کی مدد ہوجائے ؟ مجھ پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زکوۃ کی ادائیگی کے لئے ضروری ہے کہ زکوۃ کی رقم کسی مستحق زکوۃ کو مالک بنا کر دی جائے ، لہذا صورت مسئولہ میں سائل اگر زکوۃ کا مستحق نہیں ہے ، تو ایسی صورت میں دفتر والوں کا سائل کو زکوۃ کی مد میں راشن یا نقدی دینا درست نہیں ، اور نہ ہی اس طرح ان کی زکوۃ اداہوگی، البتہ اگر سائل مذکور رقم لے چکا ہو تو وہ رقم اصل مالکان کو واپس کردے یا ان کی اجازت سے کسی مستحقِ زکوۃ کو دیدے اپنے استعمال میں نہ لائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تنویر الابصار : ھی تملیک جزء مال عینہ الشارع من مسلم فقیر الخ ( ج2 ص 256 کتاب الذکاۃ ط سعید)۔
وفی البحر الرائق: ولو أدى زكاة غيره بغير أمره فبلغه فأجاز لم يجز؛ لأنها وجدت نفاذا على المتصدق؛ لأنها ملكه، ولم يصر نائبا عن غيره فنفذت عليه ولو تصدق عنه بأمره جاز ويرجع بما دفع الخ ( ج2 ص226 کتاب الذکاۃ شروط اداء الزکاۃ ط ماجدیۃ)۔
وفی ردالحتار: تحت (قوله: ولو دفع بلا تحر) أي ولا شك كما في الفتح.(الی قولہ) [تنبيه] في القهستاني عن الزاهدي: ولا يسترد منه لو ظهر أنه عبد أو حربي وفي الهاشمي روايتان ولا يسترد في الولد والغني وهل يطيب له؟ فيه خلاف، وإذا لم يطب قيل يتصدق وقيل يرد على المعطي. اهـ. .الخ (2 ص 353 باب المصرف ط سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71157کی تصدیق کریں
0     438
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 3
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • ایسی عورت جس کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا ہو ، اسے زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • امام مسجد کو زکوٰۃ کی رقم سے کمرہ تعمیر کرکے دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات