السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے برطانیہ میں اپنے رشتہ دار کو برطانیہ پاؤنڈ دیئے ہیں، یہ رقم وہ میرے خاندان کے لئے ویزےکا بندوبست کرنے کے لئے استعمال کرے گا، اب اس رقم کو زکوٰۃ کے حساب میں شامل کروں یا نہ کروں ؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔
سائل اگر صاحبِ نصاب ہو اور ادائیگی زکوۃ کی تاریخ میں ویزے کے بندوبست کیلئے پاؤنڈ کی شکل میں دی گئی رقم خرچ نہ ہوئی ہو تو دیگر اموال زکوۃ کے ساتھ ساتھ اس رقم پر ادائیگی زکوۃ لازم ہوگی۔