کونسی عمر سے اعتکاف میں بیٹھنا جائز ہے، براہ مہربانی عمر بھی بتادیں؟ جزاک اللہ خیرا
واضح ہوکہ ناسمجھ اور نابالغ بچوں کو اعتکاف میں بٹھانے کی وجہ سے مسجد کا تقدس پامال ہونے اور دیگر لوگوں کا اعتکاف خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے، اس لئے ایسے بچوں کو اعتکاف میں نہ بٹھایا جائے، بلکہ مسجد انتظامیہ کو چاہیئے کہ صرف بالغ اور سنجیدہ افراد کو ہی اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دیں۔