مصارف زکوۃ و صدقات

طلاق یافتہ عورت کے لیے زکوٰۃ لینا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
73629
| تاریخ :
2024-06-03
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

طلاق یافتہ عورت کے لیے زکوٰۃ لینا جائز ہے ؟

مفتی صاحب ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے چار بچے ہیں اور گھر بھی کرایہ کا ہے میرے شوہر نشہ کرتا ہے اور مجھے میرے شوہر نے نشے کی حالت میں طلاق دی ہے تین دفعہ کہہ چکا ہے ۔ میرے شوہر کو انکے والدین نے عاق کردیا ہے اور میرے ساتھ کسی کی بھی کوئی امداد نہیں ہے، میں خود محنت کرکے یعنی جھاڑو ، پونچا کرکے اپنے بچوں کی ضروریات پوری کرتی ہوں، اور میرے گھر ہر سال اپنے اور پرائے لوگ زکوۃ اور فطرہ دیتے ہیں ، اور میں اپنے گھر کا کرایہ اپنی زکوۃ کے پیسوں سے دیتی ہوں ، اور میں نے اپنی محنت کے پیسوں کی کمیٹی ڈال کر تین لاکھ روپے لیے ہیں ، وہ میں نےآگے کسی کو کاروبار کیلیے دئیے ہیں اس کاروبار سے مجھے ہر مہینے پانچ ہزار روپے آتے ہیں جسے میں کمیٹی بھرتی ہوں میرے گھر کا کرایہ چھ ہزار روپے ہیں ،میں پورے سال کا کرایہ رمضا نی زکوۃ اورفطرے سے دیتی ہوں میں محنت کرکے اپنی تمام ضروریات یعنی اپنے بچوں کو پالتی ہوں، آپ بتائیں میں زکوۃ لے سکتی ہوں یا نہیں؟ میرا شوہر نشہ کرتا ہے، جیسا کہ میں نے بتایا کہ میرے شوہر نے مجھے طلاق دی ہے، طلاق دینے کے بعد بھی وہ مجھ سے تعلق رکھنا چاہتا ہے، اور وہ زبردستی کرتا ہے، وہ نہیں مانتا ہے کہ میں نے طلاق دی ہے ، آپ مجھے شریعت کے مطابق مشورہ دیجیئے کبھی کبھی گھر آتا ہے کبھی نہیں ، پندرہ سے بیس دن تک بھی نہیں آتا ، ہمیں ایک روپیہ بھی نہیں دیتا۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر نے اگر واقعۃ سائلہ کو تین طلاقیں دیدی ہوں تو اب اس کےلیے سائلہ کے ساتھ شوہر کی حیثیت سے رہنا اور کسی قسم جسمانی تعلق رکھنا شرعا ناجائز اور حرام ہے ، جس سے اجتناب لازم ہے، جبکہ سائلہ پر بھی لازم ہے کہ اپنے سابق شوہر کو اپنے اوپر قطعا قدرت نا دے، بلکہ سابق شوہر کا گھر چھوڑکر والدین ، بھائیوں یا اپنے بچوں کے ساتھ الگ رہائش اختیار کرے۔
جبکہ سائلہ کے بیان کے مطابق چونکہ سائلہ فی الحال تین لاکھ سے زائد کی مالکہ ہے ، اور موجودہ وقت میں تین لاکھ روپے نصاب سے زائدہے ، لہذا سائلہ کا صاحب نصاب ہونے کی وجہ سے اس کیلیے کسی سے زکوۃ کی رقم وصول کرنا جائز نہیں ، تاہم چونکہ سائلہ صاحب نصاب ہونے کے ساتھ ساتھ ضرورت مند بھی ہے اس لیے اگر کوئی شخص سائلہ کو زکوۃ کی رقم دیدیتا ہے تو سائلہ کو خود لینے کی بجائے اپنی مستحق زکوۃ اولاد کو وہ رقم دلواکر اپنی ضروریات میں خرچ کرے ، ایسا کرنے سے زکوۃ دینے والے کی زکوۃ بھی ادا ہوجائیگی اور سائلہ کی ضروریات بھی پوری ہوجائیگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى في القرآن الكريم : إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (التوبة:60)
وفي الدر المختار للعلامة الحصكفي: وشرعا (تمليك) خرج الإباحة، (إلى قوله)(من مسلم فقير) ولو معتوها اه (2/258)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدابراہیم خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73629کی تصدیق کریں
0     718
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • ایسی عورت جس کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا ہو ، اسے زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات