میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم رمضان کے بغیر بھی اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟شریعت میں اس کاکیا حکم ہے؟
جی ہاں بیٹھ سکتے ہیں ،مگر یہ نفلی اعتکاف ہوتا ہے، جو تھوڑی دیر کے لئے بھی ہوسکتا ہے ،مثلاً جب انسان مسجد جائے تو مسجد میں داخلہ کے وقت مسنون دعا کے ساتھ یہ بھی بول دے" میں جب تک اس مسجد میں ہوں اعتکاف کی نیت کرتا ہوں"تو اس سے اعتکاف کا ثواب بھی ملے گا۔
کما في الهندية: وينقسم إلى واجب وهو المنذور تنجيزا أو تعليقا وإلى سنة مؤكدة وهوفي العشر الأخير من رمضان وإلى مستحب وهو ما سواهما كذا فی فتح القدير اھ(1/210) ۔
وفیھا ايضاً:أن الصوم ليس بشرط فی التطوع وليس لاقله تقدير على الظاهر حتى لو دخل المسجد و نوى الاعتكاف إلى أن يخرج منه صح كذا فی التبيين الخ(1/211 )