(+92) 0317 1118263

نفلی روزوں کے احکام

کیا بارہ ربیع الاول کے دن روزہ رکھنا صحیح ہے؟

فتوی نمبر :
7721
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / نفلی روزوں کے احکام

کیا بارہ ربیع الاول کے دن روزہ رکھنا صحیح ہے؟

کیا 12ربیع الاول کا روزہ رکھنا صحیح ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ مذکور تاریخ کاروزہ رکھنافی نفسہ ناجائز اور ممنوع نہیں،مگر اس کو ثابت اور یہ سمجھ کر رکھنا کہ اس تاریخ کاروزہ رکھنے میں زیادہ ثواب ملتا ہے،جیسا کہ بعض جہلاء نے اسے سنت کا درجہ دیکر عام کرنے کی کوشش بھی شروع کردی ہے،تو یہ محض دین سے دوری اور جہالت پر مبنی حرکت ہے،اور اس طرح کسی مباح امر کے لزوم کا قول کرنا شرعاً بدعت کہلاتا ہے،جسں پر احادیثِ مبارکہ میں سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں،جبکہ یقینی طور پر اس تاریخ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ثابت بھی نہیں،البتہ پیر کادن جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کا یقینی دن ہے،پورے سال اس دن کا روزہ رکھنا مستحب اور خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے،لہذا اس دن روزہ رکھنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مسلم:عن أبي قتادة أن رسول الله صلی الله عليه وسلم سئل عن صوم الاثنين فقال"فيه ولدت وفيه أنزل على"الحديث اھ (1/368) ۔۔
وفي مرقاة المفاتيح تحت قوله:(فيه ولدت وفيه انزل علىّ)قال الطيبي اختياراً للاحتمال الثاني اى فيه وجود نبيكم وفيه نزول كتابكم وثبوت نبوته فأي يوم أولى بالصوم منه؟( الی قولہ)أن الزمان قد يتشرف بما يقع فيه اھ (4543)-
وفي كنز العمال:عن انس (رضی اللہ)نھی عن صوم ایامِ يوم الفطر والنحر وأيام التشريق:"الحديث اھ(8/286) ۔
وفي الدرفي تعريف البدعة:وھي اعتقاد خلاف المعروف عن الرسول وفي رد المختار تحته"بأنها ما احدث عن خلاف الحق الملتقى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم من علم او عمل اوحال بنوع شبھة واستحسان وجعل دينا قویماً وصر اطاً مستقيما اھ (1/560 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
آصف ابراھيم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 7721کی تصدیق کریں
| | | |
0     338
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ذو الحجہ کے شروع ایام میں قضا روزے رکھنا

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • کیانفلی روزوں کا وقت مغرب کی نماز سے پانچ منٹ پہلے تک ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • کیا محرم الحرام کی طرح باقی ایام میں بھی ایک روزے کے ساتھ دوسرا روزہ ملانا ہوگا؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • شوال کے چھ روزوں کے بارے میں حکمِ شرعی کیا ہے؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • 12 ربیع الاول کو عید کہنا اور روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • شوال کے روزے کی فضیلت احادیث کی روشنی میں

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • نفلی روزہ رکھ کر توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات