(+92) 0317 1118263

شرکت و مضاربت

کاروباری شرکت میں بجلی اور مزدوری کے اخرجات کہاں سے پورے کیے جائیں؟

فتوی نمبر :
81481
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

کاروباری شرکت میں بجلی اور مزدوری کے اخرجات کہاں سے پورے کیے جائیں؟

۱۔ کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم دو پاٹنر ہیں، ایک کمپنی نے ہمیں کام دیا تھا (سپر یٹر بنانے کے لئے) اور اس کی ڈائیاں بھی دی تھیں، ہم اس سے کام کرتے تھے۔ یہ آلہ بناتے تھے۔ اور منافع ہمارے در میان آدھا آدھا تقسیم ہوتا تھا۔ اب کمپنی والوں نے ہم سے اپنی ڈائیاں واپس لے لیں۔ اور کہا کہ تم اپنی ڈھائیاں بنا کر اس سے مال تیار کرتے رہو ۔ اب یہ ڈائیاں میرے پارٹنر بھائی شہزاد کی کمپنی میں بنیں۔بجلی ، مزدور، محنت سب اسی کا ہے ،تو کیا اس کے بنانے پر وہ اپنی مزدوری لینے کا حقدار ہے۔ جبکہ یہ ڈائیاں اب ہم دونوں کے درمیان مشترک ہیں۔ اور ہم اس سے مشترکہ طور پر مال تیار کر رہے ہیں۔
۲۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہم دونوں پاٹنر چار آیٹم بناتے ہیں، دو میں بناتا ہوں اور دو بھائی شہزاد بناتا ہے، اب اس کے بنانے پر جو بھی خرچ وغیرہ آتا ہے چاہے وہ ہم اکیلے کریں، یا مزدور لگائیں، وہ ہمیں دینے ہوتے ہیں۔ تو کیا اس صورت میں پہلے ہم بجلی مزدوری کے اخراجات نکالیں یا پورامنافع آدھا آدھا تقسیم کریں۔ یہ عمل درست ہے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مذکور ڈائیاں سائل کے مشورے سے بنی ہوں اور طے بھی یہ ہوا ہو کہ کسی چیز کے بنانے پر جو اخراجات ہوں گے وہ مشترکہ برداشت کریں گے تو اس صورت میں اس پر آنے والے اخراجات یعنی بجلی اور مزدوری وغیرہ کے اخراجات بھی دونوں پر برابر لازم ہوں گے۔جبکہ مذکور معاملہ میں نفع لینے کی بہتر صورت یہ ہے کہ اخراجات منہا کرنے کے بعد صافی نفع باہم تقسیم کیا جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: تعريف شركة الأعمال أو الأبدان: وهي أن يشترك اثنان على أن يتقبلا في ذمتهما عملاً من الأعمال، ويكون الكسب بينهما كالخياطة والحدادة والصباغة ونحوها، فيقولا: اشتركنا على أن نعمل فيه على ما رزق الله عز وجل من أجرة، فهو بيننا على شرط كذا، وهي المعروفة بشركة الحمالين وسائر المحترفة كالخياطين والنجارين والدلاّلين (السماسرة) ليكون بينهما كسبهما متساوياً أو متفاوتاً، سواء اتحدت حرفتهما كنجار ونجار، أو اختلفت كخياط ونجار. وتسمى شركة الصنايع وشركة التقبل وشركة الأبدان وشركة الأعمال. وهي اليوم شائعة في ورشة الحدادة أو النجارة ونحوهما اھ (5/ 3887)
وفیھا أیضا: اقتسام الربح في هذه الشركة: أما اقتسام الربح في هذه الشركة فيكون بحسب الضمان لا بالعمل حقيقة، فإذا عمل أحد الشريكين دون الآخر بأن مرض أو سافر فالأجر بينهما بحسب ما شرطا؛ لأن الأجر في هذه الشركة إنما يستحق بضمان العمل لا بالعمل فعلاً؛ لأن العمل قد يكون من نفس الشريك، وقد يكون من غيره كالخياط إذا استعان برجل على الخياطة، فإنه يستحق الأجر، وإن لم يعمل لوجود ضمان العمل منه، ويكفي اشتراط العمل عليهما اھ (5/ 3912)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81481کی تصدیق کریں
0     122
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 2
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 2
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • عسکری لائف ونڈو تکافل کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت ختم ہونے کے بعد ,انویسٹر کا دوسرے شریک کے ساتھ کام کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • چلتے کاروبار میں سرمایہ کاری کے احکام

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات