(+92) 0317 1118263

خرید و فروخت

قسطوں پر بینک سے گاڑی خریدنا

فتوی نمبر :
81538
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قسطوں پر بینک سے گاڑی خریدنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہاں ابوظہبی میں اسلامی بنک سے قسطوں پر کار لینے کا یہ طریقہ ہے کہ مجلسِ بیع میں ایک معین رقم ، تمام قسطوں کی اور ہر قسط کی رقم طے ہو جاتی ہے اور اگر کسی قسط کی ادائیگی میں ایک دوبار تاخیر ہو جائے تو اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا، لیکن اگر تیسری مرتبہ بھی تاخیر ہو تو بنک والے گاڑی کو ضبط کر لیتے ہیں اس کے بعد جو قسطیں ادا نہیں کی گئیں اولاً ان کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں، بصورت ِدیگر جتنی قسطیں ادا کی گئی ہیں وہ بغیر کسی کٹوتی کے واپس کر کے گاڑی واپس لے لیتے ہیں۔ جتنی مدت گاڑی استعمال ہوئی ہے اس کا بعض اوقات کرا یہ لیتے ہیں اور بعض اوقات اس مدت کا کرایہ نہیں لیتے، اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح کا معاملہ کرنا شریعت میں جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور طریقہ سے قسطوں پر بنک سے گاڑی خریدنا شرعاً بھی جائز اور درست ہے، مگر اقالہ یعنی گاڑی کی واپسی کی صورت میں بینک کے طرز ِعمل کی مکمل تحقیق کر کے اُسے لکھ کر دوبارہ دار الافتاء بھیج دیں۔ ان شاء اللہ اس پر بھی غور کیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع ولو باع مؤجلا صرف لشهر به يفتى اھ (4/ 531)
وفي المبسوط للسرخسي: وإذا عقد العقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلى شهر بكذا أو إلى شهرين بكذا (إلی قوله) وهذا إذا افترقا على هذا فإن كان يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم، وأتما العقد عليه فهو جائز؛ لأنهما ما افترقا إلا بعد تمام شرط صحة العقد اھ (13/ 8)
وفی الهداية شرح البداية؛ أنه يزاد في الثمن لأجل الأجل اھ (3/ 58)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81538کی تصدیق کریں
0     344
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 2
  • فصل کے تیار ہونے سےقبل کسی سے وعدہ بیع کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • بیعانہ (ایڈوانس رقم) ضبط کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا/ پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ڈراپ شپنگ کے معاملات کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • چھالیہ کی خرید و فروخت حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات