(+92) 0317 1118263

احکام وراثت

کسی کی موروثی زمین پر بغیر گواہوں کے دعوی کرنا

فتوی نمبر :
81540
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

کسی کی موروثی زمین پر بغیر گواہوں کے دعوی کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ مسمیٰ عصمت خان اور اس کے رشتہ داروں کے پاس وراثتی زمین ہے جو کہ ان کے آباؤ اجداد سے ان کو ورثہ میں ملی ہے، تقریباً سو سال سے مذکورہ زمین پر ان کا قبضہ ہے اور تصرف بھی ہے۔ ان کے قوم ہی کے لوگوں نے اس زمین پر دعوی کیا ہے کہ یہ زمین ہماری ہے اور ہمارے بڑوں نے یہ زمین استعمال کے لئے تمہارے بڑوں کو دی تھی، جبکہ اس دعوی پر ان کے پاس گواہ بھی نہیں ہیں اور عصمت خان کے بڑوں نے اپنے رشتہ داروں کو اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ کہ یہ زمین انہوں نے ہمیں ہبہ کی ہے یا کس ترتیب سے دی ہے، بہر حال سو سال سے اس پر عصمت خان کا قبضہ ہے اور اس دوران میں مخالفین کے بڑوں نے بھی کوئی دعوی نہیں کیا ،جبکہ آس پاس کے لوگوں میں دو قسم کے لوگ ہیں بعض کہتے ہیں کہ یہ زمین ان کی ہے اور وہ بھی محض ہماری دشمنی اور ان کی دوستی کی بناء پر دعویدار ہیں۔ لیکن شرعی طور پر اس بات پر قرآن اٹھانے کے لئے کوئی بھی آمادہ نہیں کہ یہ زمین کس کی ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ یہ زمین کس کی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر واقعۃً ایک صدی سے مذکور زمین مسمی عصمت خان اور اس کے آبا ءو اجداد کے زیر قبضہ رہی ہو اور وہ اس میں اپنی مرضی سے تصرف بھی کرتے رہے ہوں اور اس دوران کسی نے دعوی بھی نہ کیا ہو تو اب مذکور عرصہ کے بعد کسی شخص کا اس پر بلاوجہ ِشرعی دعویٰ کرنا خصوصاً جبکہ اس کے پاس اپنے دعوے پر کوئی گواہ بھی نہ ہوں قطعاً باطل اور غیر مسموع ہے، لہذا مذکور دیگر افراد پر لازم ہے کہ اپنے مذکور غلط دعویٰ سے احتراز کریں۔ اب اگر وہ اس کے باوجود اپنے باطل دعؤوں سے سائل اور اس کے متعلقین کے لئے پریشانی اور ایذاء رسانی کا سبب بنے ہوئے ہوں تو ایسے مفسدین کے شر سے بچاؤ کے لئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوی الخیریۃ: قال فی فتاوی الولوالجی:رجل تصرف زماناً فی ارض ورجل آخر رای الارض والتصرف ولم یدع ومات علیٰ ذلک لم تسمع بعد ذلک دعویٰ ولدہ فتترک علیٰ المتصرف لان الحال شاھد اھ(2/55)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81540کی تصدیق کریں
0     155
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 2
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • قریب کا وارث ہوتے ہوئے اس سے دور کے وارث کی وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیوہ بیٹی کو ملنے والی پیشن کی رقم میں مرحوم کی دیگر بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • یتیم پوتے کا دادا کے ترکہ میں حصے کے حقدار ہونے نہ ہونے کا بیان

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات