(+92) 0317 1118263

نام کا معنی

عشال نام رکھنے کا حکم اور اس کا معنی

فتوی نمبر :
8492
| تاریخ :
2020-10-26

عشال نام رکھنے کا حکم اور اس کا معنی

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ
میری ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے، میں اس کیلئے نام منتخب کرنا چاہتا ہوں، میں نے ڈھونڈا تو مجھے یہ نام ملا ’’عشال‘‘ جس کا مطلب ہے’’جنت کا ایک پھول ‘‘۔ براہِ کرم اس کی تصدیق فرمائیں، کیایہ مسلم نام ہے؟ اور اس کے یہی معنیٰ ہیں جو کہ مذکور ہیں؟ اگر ہاں! تو میں اسے لکھنے کا طریقہ جاننا چاہتا ہوں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! لفظ ’’عشال‘‘ اسی طریقہ سے لکھا جاتا ہے اور اس کے معنیٰ بھی وہی ہیں جو کہ سوال میں مذکور ہیں یعنی جنت کے ایک پھول کا نام ہے، جبکہ اس نام کو اپنی بیٹی کے لئے رکھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، البتہ اگر اس کے علاوہ کسی نیکوکار ہستی کا نام رکھا جائے مثلاً: عائشہ، خدیجہ، فاطمہ، مریم، زینب، حفصہ، ام کلثوم اور آمنہ وغیرہ تو یہ باعثِ برکت بھی ہوگا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد حسین سجاد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8492کی تصدیق کریں
0     645