(+92) 0317 1118263

اعتکاف

حرم شریف میں اعتکاف کرنا

فتوی نمبر :
8887
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

حرم شریف میں اعتکاف کرنا

محترم بھائی صاحب !السلام علیکم میں آپ سے رہنمائی چاہتا ہوں ،شریعت کے اعتبار سے حرم شریف میں اعتکاف کرنے میں مندرجہ ذیل سوالات پر (1):جیسے کہ معلوم ہے کہ مکہ معظمہ کے مسجد کے اندر بیت الخلاء اور وضوء خانہ دستیاب نہیں ہے، تو کیا کسی ایسے شخص کے لئے جوکہ رمضان کے اخیر دس ایام کا اعتکاف کر رہا ہو ،اجازت ہے کہ وہ اس بیت الخلاء کا استعمال کرے ،جو باب عبد العزیز کے سامنے مسجد سے باہر زیر زمین موجود ہے ؟
(2):جیسے کہ معلوم ہے کہ حرم میں کھانے کی اشیاء لے جانا ممنوع ہے ،تو کیا جائز ہے کہ قریبی کھانے کی جگہ جاکر سحری وافطاری کا کھانا لیا جائے ،خصوصاً اس وقت جب کوئی اور موجود نہ ہو اسے لانے کے لئے ،اور کیا حرم کے داخلہ کی جگہ کے باہر کھایا جا سکتا ہے ،کیوں کہ قانوناً مسجد کے اندر لے جانا منع ہے؟
(3):کیا نہانا اور کپڑے بدلنا اعتکاف کے دوران جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

معتکف کےلئے مسجد سے باہر واقع بیت الخلاء غسل خانہ اور وضو خانہ استعمال کرنا،اور بقدرِ ضرورت سحری وافطاری کےبندوبست اور کھانے کےلئے باہر جانا شرعاً جائز ہے،بشرطیکہ مذکور حاجات کے علاوہ کسی اور غیرضروری امرمیں مشغولیت نہ پائی جائے،ورنہ اعتکاف باطل ہو جائیگا ۔


مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر:وحرم عليه اھروج إلا لحاجةالإنسان طبیعية كبول و غائط وغسل اھ(2/445)۔
وفي البدائع: ثم إن أمكنه الاغتسال في المسجد من غیر ان يتلوث المسجد فلا بأس به والا فیخرج فیغتسل ويعود إلى المسجد اھ(32/3)
وفي البحر: واكله وشربه ونومه ومبايعته فيه يعنى يفعل المعتكف هذه الأشياء فى المسجد فان خرج لأجلها بطل اعتكافه لأنه لاضرورة الى الخروج حيث جازت فيه (إلى قوله) وقيل يخرج بعد الغروب للأكل والشرب وينبغي حمله على ما إذا لم يجد من يأتي له به فحينئذ يكون من الحوائج الضرورية كالبول والغائط اھ (203/2)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد حسین سجاد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8887کی تصدیق کریں
| | | |
0     189
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سفر میں سنت و تراویح چھوڑنا جائز ہے ؟/معتکف کے لیے غسل ٹھنڈک کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اعتکاف 1
  • اعتکاف کے دوران پرفیوم استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کیا مشت زنی کرنے سے اعتکاف فاسد ہوجائے گا؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف شخص کا مسجد سے باہر نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • کلینک کی دوسری منزل پر بنائی گئی مسجد پر اعتکاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کس عمر سے اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات