(+92) 0317 1118263

تہوار

پندرہ شعبان کو رات بھر نماز اور دن بھر روزے کو بدعت کہنے کاحکم

فتوی نمبر :
9020
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / تہوار

پندرہ شعبان کو رات بھر نماز اور دن بھر روزے کو بدعت کہنے کاحکم

محترم مفتی صاحب!برائے مہربانی اس مسئلے میں میری راہنمائی فرمائیں،کیا رات بھر نماز اور روزے کے ذریعے پندرہ شعبان منانا بدعت ہے؟ مجھے معلوم ہے کہ پٹاخے پھاڑنا اور حلوہ بنانا بدعت ہے،لیکن بہت سے علمائے نے ثابت کیا ہے کہ نماز اور روزہ بھی بدعت ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پندرہ شعبان کی رات کی فضیلت کئی روایاتِ حدیث سے ثابت ہے،اور پندرہ شعبان کو روزہ رکھنے کا بھی ایک حدیث سے ثبوت ملتا ہے،اس لئے نہ تو اس رات نماز پڑھنا ناجائز ہے،اور نہ ہی دن کو روزہ رکھنا بدعت ہے، البتہ ان اعمال کو فرض وواجب کی طرح لازم سمجھنا،اور اس رات کو مساجد میں چراغاں کرنا،اور اجتماعات کو لازم کر لینا،اور جو ایسا نہ کرے،اُسے بنظرِ حقارت دیکھنا،اور مختلف القاب سے نوازنا ایسے امور ہیں،جن کی وجہ سے ایک جائز بلکہ مستحب امر بھی بدعت بن جاتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في سنن الترمدى:عن عائشة رضي الله عنها قالت:فقدت رسول الله صلى الله عليه ليلة فخرجت فاذا هو بالبقيع (إلى قوله) فقال صلى الله علیه وسلم ان الله تبارك وتعالى ينزل ليلة النصف من شعبان إلى سماء الدنيا فيغفر لأكثر من عدد شعر غنم كلب اھ (1/92) ۔
وفيھا ایضاً:عن عائشة رضي الله تعالى عنهاأنها قالت:ما رأيت النبي صلى الله علیه وسلم في شهر أكثر صياماً منه في شعبان كان يصومه إلا قليلاً بل كان يصومه كله اھ(1/92) ۔
وفي مرقاة المفاتيح : أن من أصر على أمر مندوب وجعله عزماً ولم يعمل بالرخصة فقد أصاب منه الشيطان من الإضلال اھ (3/31)۔
وفي الدر المختار: ومن المندوبات(الی قوله) وإحياء ليلة العيدين والنصف من شعبان اھ (2/25)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زید جنید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 9020کی تصدیق کریں
| | | |
0     509
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پتنگ بازی اور بسنت منانا - بسنت کی تاریخ

    یونیکوڈ   اسکین   تہوار 0
  • خلفاء راشدین کے ایام منانا

    یونیکوڈ   اسکین   تہوار 0
  • کرسمس منانا اور عیسائیوں کو میری کرسمس کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تہوار 1
  • کرسمس کے تہوار پر Happy merry christmas کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   تہوار 0
  • عیسائیوں کے تہوار کا کیک کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   تہوار 0
  • کرسمس کے دن کرسمس کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   تہوار 0
  • شب معراج کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تہوار 0
  • عید غدیر کے نام سے دن منانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   تہوار 0
  • کرسمس کی مبارکباد دینےکا حکم

    یونیکوڈ   تہوار 0
  • "ایسٹر ک"ے انڈوں کی خرید و فروخت اور اس دن کی مناسبت سے تیار کردہ کھانا کھانا

    یونیکوڈ   تہوار 0
  • ویلنٹائن ڈے منانے کا حکم اور اس کی تاریخی حیثیت

    یونیکوڈ   تہوار 1
  • غیر مسلموں کے تہواروں میں استعمال ہونے والے مبارکبادی کے کلمات بولنا

    یونیکوڈ   تہوار 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات