(+92) 0317 1118263

امامت و جماعت

کیا میاں بیوی گھر میں جماعت کراکے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

فتوی نمبر :
9396
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / امامت و جماعت

کیا میاں بیوی گھر میں جماعت کراکے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

کیا میاں بیوی گھر میں ایک ساتھ جماعت کی صورت میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟ بشرط یہ کہ مسجد قریب نہ ہو یا ایسی صورتِ حال ہو کہ مسجد تک نہ پہنچ پائے یا دیر کی صورت میں؟ شریعت کی روشنی میں ہر پہلو سے وضاحت فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! پڑھ سکتے ہیں، جماعت کی فضیلت بھی حاصل ہو جائےگی، البتہ اہلیہ کو ایک صف پیچھے کھڑا کیا جائے، مرد کی طرح دائیں جانب کھڑی نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشیة الطحطاوی: حتی لو صلی فی بیته بزوجته أو جاریته أو ولده فقد أتی بقضیلة الجماعة اھ (ص: ۱۵۶)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله أما الواحدة فتتأخر) فلو كان معه رجل أيضا يقيمه عن يمينه والمرأة خلفهما اھ (1/ 566)
وفی بدائع الصنائع: وإذا کان مع الإمام إمرأة أقامها خلفه لأن محاذاتها مفسدة وکذلك لو کان خنثی مشكل لإحتمال أنه إمرأة اھ (۱/ ۱۵۹)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد البصیر عزیز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 9396کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
...
Related Topics متعلقه موضوعات