میرا سوال نماز کے بارے میں کہ کیا ہمیں امام کے ساتھ ساتھ سلام پھیرنا چاہیے یا جب وہ اپنا چہرہ دائیں اور بائیں پھیر کر سلام مکمل کرے، تب ہم سلام کہنا شروع کریں؟ کیا طریقہ ہے سلام پھیرنے کا؟
مسنون طریقہ یہ ہے کہ جب امام لفظ ’’السلام‘‘ کہہ دے تو مقتدی بھی اس کے ساتھ ساتھ پہلے دائیں اور پھر بائیں طرف سلام پھیر دیں۔
ففی الفقه الإسلامي وأدلته: مقارنة المقتدي لسلام الإمام: يسن ذلك عند أبي حنيفة موافقة للإمام، كما تسن مقارنته في غير التسليم من تكبير الإحرام وتكبيرات الانتقال. اھ (2/ 912)