تحقیق و تخریج حدیث

’’میں علم کا شہر ہوں، ابوبکر اس کی بنیاد ہیں الخ‘‘ حدیث کی تحقیق

فتوی نمبر :
10432
| تاریخ :
2020-10-26
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

’’میں علم کا شہر ہوں، ابوبکر اس کی بنیاد ہیں الخ‘‘ حدیث کی تحقیق

میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ درج ذیل میسج مجھے موبائل پہ موصول ہوا اور انٹرنیٹ پر بھی یہ لوگوں نے ایک دوسرے کو بھیجا، آیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟
حضرت محمدﷺ نے فرمایا میں علم کا شہر ہوں: (۱) ابوبکرؓ اس شہر کی بنیاد ہیں (۲) عمرؓ اس شہر کی دیوار ہیں (۳) عثمانؓ اس شہر کی چھت ہیں (۴) علیؓ اس شہر کا دروازہ ہیں۔(صحیح البخاری، نزہۃ المجالس جلد:۲ صفحہ: ۲۱۴)۔
یہ مکمل حدیث ہے کچھ لوگ اس کا آخری حصہ بیان کرتے ہیں، براہِ مہربانی یہ حدیث سب کو بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور حدیث بخاری شریف میں نہیں اور نہ ہی بخاری میں یہ حدیث ہے کہ میں علم کا شہر ہوں اور حضرت علیؓ اس کا دروازہ ہیں، البتہ دیگر کتبِ حدیث میں اس قسم کے الفاظ ومضمون موجود ہیں، مگر محدّثین نے ان دونوں پر کلام فرمایا اور الفاظ کو رکیک قرار دینے کے علاوہ نفس حدیث کو بھی سنداً ضعیف، بلکہ بعض نے موضوع قرار دیا ہے، اگرچہ میسج والی پوری حدیث بیان کرنا مذکور ناقص جملہ بیان کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي مرقاة المفاتیح: وفي خبر الفردوس: ٲنا مدینة العلم وٲبو بکر ٲساسھا، وعمر حیطانھا، وعثمان سقفھا، وعلي بابھا اھ (۱۰/۴۷۰)۔
وفي مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: ثم أعلم أن حديث أنا مدينة العلم وعلي بابها رواه الحاكم في المناقب من مستدركه من حديث ابن عباس وقال صحيح وتعقبه الذهبي فقال بل هو موضوع وقال أبو زرعة كم خلق افتضحوا فيه وقال يحيى بن معين لا أصل له كذا قال أبو حاتم ويحيى بن سعيد وقال الدارقطني ثابت ورواه الترمذي في المناقب من جامعه وقال إنه منكر وكذا قال البخاري إنه ليس له وجه صحيح وأورده ابن الجوزي في الموضوعات وقال ابن دقيق العيد هذا الحديث لم يثبتوه وقيل إنه باطل لكن قال الحافظ أبو سعيد العلائي الصواب أنه حسن باعتبار طرقه لا صحيح ولا ضعيف فضلا عن أن يكون موضوعا ذكره الزركشي وسئل الحافظ العسقلاني عنه فقال إنه حسن لا صحيح كما قال الحاكم ولا موضوع كما قال ابن الجوزي قال السيوطي وقد بسطت كلام العلائي والعسقلاني في التعقبات التي على الموضوعات اه (17/ 419)ـــــــــــــــــ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہ نواز عباس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10432کی تصدیق کریں
1     4370
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سر پر عمامہ پہننے کے بارے میں احادیث مبارکہ

    یونیکوڈ   اسکین   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • ’’اصحابی کالنجوم ‘‘ والی حدیث کی اسنادی حیثیت

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 5
  • ’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • شہد میں بال نکلنے سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • گمشدہ چیزکوتلاش کرنے کے لیے درودپاک پڑھنے کاحکم حدیث میں موجودہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • سلام کے الفاظ کہاں تک ثابت ہیں؟َ

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’انسان کے ساتھ شیطان کی تعداد سےمتعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’حضرت علیؓ کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے‘‘ اس روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 2
  • ’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • ’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • اردو میں حدیث کی مستند و معتبر کتب

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’خربوزہ کھانے میں تاخیرنہ کرو‘‘ حدیث ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’میں علم کا شہر ہوں، ابوبکر اس کی بنیاد ہیں الخ‘‘ حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • رفع یدین سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • خاتون کا حضورؑ کے پیشاب کو پی لینا اور حضورؑ کا اسے دعا دینا

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • احادیثِ صحیح بخاری و صحیح مسلم کی صحت پر تمام علماء کے اتفاق سے متعلق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے باب خیبر اکھاڑنے والی روایت کی سند

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • داڑھی تراشنے سے متعلق حدیث کی سند

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’انت ومالک لأبیک‘‘ سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • "علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل" والی حدیث کا مفہوم

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’السلطان المسلم ظل اللہ و رمحہ و من أھانہ أھانہ اللہ‘‘حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
Related Topics متعلقه موضوعات