سوال: (۱۵۱۰۶) السلام علیکم! مفتی صاحب! مجھے یہ معلوم کر نا ہے کہ بریلوی لوگ جو اپنے آپ کو حنفی بریلوی کہتے ہیں، کیا ان کا حنفی فرقہ سے کوئی تعلق ہے، انکی اصلیت کیا ہے ؟براہ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں اس بارے میں اور اس کے بارے میں بھی کہ بریلوی جو دیوبندی کو برا بھلا کہتے ہیں۔جزاک اللہ !
اس میں شبہ نہیں کہ بریلوی حضرات بھی حنفی المسلک ہیں، البتہ ان میں سے اکثر بدعات و رسومات کے مر تکب ہوگئے ہیں۔تفصیل جاننے کےلیے "راہ سنت"مؤلف شیخ الحدیث مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ اور مولانا محمدیو سف لدھیا نوی شہید رحم اللہ کی کتاب "اختلاف امت اور صراط مستقیم "کا مطالعہ مفید رہے گا، اگر اس کے بعد بھی کچھ اشکا ل رہ جائے تو ان کی مکمل وضاحت کے بعد دوبارہ حکم شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے ۔واللہ اعلم بالصواب!
بریلویوں کے ساتھ تعلقات، شادی بیاہ، ان کے پیچھے نماز اور مختلف رسومات میں شرکت کا حکم
یونیکوڈ بریلوی 0