میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ تعویذ پہننے سے متعلق کیا حکم ہے؟
1-ایسا تعویذ جس پر کوئی قرآنی آیت لکھی ہویا اللہ کے نام والا تعویذ ہو ۔
2-ایسا تعویذ جس میں یہ اعداد لکھے ہوں یا صرف لکیریں کھینچی گئی ہوں، برائے مہربانی دونوں طرح کے تعویذ کے متعلق حکم بیان کر دیں؟
کسی جائز مقصد کیلئے اسماءِ الٰہیہ، قرآنی آیات یا ادعیۂ ماثورہ پر مشتمل تعویذ بنانا اور اس کا استعمال کرنا جائز ہے اور اسی طرح اعداد لکھ کر بھی تعویذ بنانا درست ہے، جبکہ شرکیہ الفاظ اور موہوم شرکیہ الفاظ یا غیر معلوم المعنی الفاظ جو ماثور نہ ہوں، ان کے ذریعہ تعویذ بنانا جائز نہیں۔
کما في رد المحتار: ولا بأس بالمعاذات إذا كتب فيها القرآن، أو أسماء الله تعالى، ويقال رقاه الراقي رقيا ورقية إذا عوذه ونفث في عوذته قالوا: إنما تكره العوذة إذا كانت بغير لسان العرب، ولا يدرى ما هو ولعله يدخله سحر أو كفر أو غير ذلك، وأما ما كان من القرآن أو شيء من الدعوات فلا بأس به اهـ (6/ 363)
و فيه ايضاً: وفيها: إمرأة أرادت أن تضع تعويذا ليحبها زوجها ذكر في الجامع الصغير: أن ذلك حرام لا يحل، اھ (6/ 364)
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0