شیئرز کا کاروبار

کاروبار اور کاروباری شخص کا تعارف کرانے والے کو بعد میں نقصان کا ذمہ دار ٹھہرانا

فتوی نمبر :
30872
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

کاروبار اور کاروباری شخص کا تعارف کرانے والے کو بعد میں نقصان کا ذمہ دار ٹھہرانا

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین مفتیانِ شرح متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ محمد احمد نے قاری ریاض صاحب کو ایک کمپنی کا کسی جاننے والے کے واسطہ سے تعارف کرایا، جو اس کمپنی میں کام کرتا تھا کہ یہ کمپنی شیئرز پر معقول منافع دیتی ہے، اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس میں حصہ ڈال دیں کمپنی نہ محمد احمدنے دیکھی تھی، نہ قاری صاحب نے اپنی رقم بغرض کا روبار محمد احمد تک پہنچائی، تو احمد نے وہ امانت بحفاظت کمپنی میں کام کرنے والے اپنے جاننے والے تک پہنچا دی جو کمپنی میں جمع ہو گئی ۔ منافع ملنے کے وقت اب قاری صاحب خود کمپنی گئے کمپنی دیکھی متعلق احباب سے جان پہنچان ہوگئی تسلی ہو گئی کمپنی نے چیک دیا جو کیش نہ ہوا قاری صاحب محمد احمد کے پاس آگئے محمد احمد نے تمام رقم بمع منافع واپس منگوالی جس کو آتے آتے تین چار گھنٹے لگ سکتے تھے۔
اب قاری صاحب نے محمد احمد کو کہا مجھے دیر ہو جائیگی لہٰذا منافع والے پیسے مجھے آپ اپنی طرف سے دیدیں میرے والے منافع کے آپ منگوا لیں اور فلاں کو کہیں قاری صاحب کہتے ہیں میری باقی رقم جمع کرا دیں محمد احمد نے قاری صاحب کا پیغام بذریعہ فون فلاں کو پہنچایا، جس نے دوبارہ رقم جمع کرادی اور رسید قاری صاحب کو مل گئی ہے اہم بات یہ ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی بھی معاہدہ نہ زبانی ہوا نہ تحریری، کہ کل نقصان کا ذمہ دار محمد احمد ہوگا۔ اور نہ ہی شرعاً کاروبار میں کوئی دوسرا نقصان کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔ اب نفس مسئلہ کی دو صورتیں ہیں:
پہلی صورت: صرف جاننے والے پر بھروسہ کیا گیا جبکہ قاری صاحب نہ کمپنی کو جانتے تھے نہ مطلوب شخص کو اور محمد احمد نے بغیر کسی لالچ کے صرف تعارف کرا یا بخیر خوبی رقم جمع ہوگئی منافع مل گیا۔
دوسری صورت : قاری صاحب کمپنی بھی جانتے تھے، مطلوبہ شخص سے جان پہچان ہوگئی تسلی بھی ہو گئی محمد احمد نے دوبارہ جمع کرانے کا بھی نہیں کہا بلکہ محمد احمد نے تمام رقم بمع منافع نکلوالی تھی ،لیکن قاری صاحب نے اپنی صواب دید پر خود جمع کرادی۔ ۱۔ اب نقصان کی صورت میں یعنی فراڈ ہو گیا تو کیا قاری صاحب محمد احمد کو ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں ۔ کیا یہ درست ہے؟ کیا محمد احمد چیک ادا کرنے کا مستحق ہے۔ براہِ کرم قرآن و سنت سے جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔ مستفتی: محمد احمد شیر شاہ کالونی کراچی

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور طریقہ پر دھوکہ اور فراڈ ہو جانے کی صورت میں مسمی محمد احمد کسی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں ۔ البتہ شیئرز کے کاروبار کی صحت اور جواز وغیرہ کے متعلق اس کاروبار کی مکمل وضاحت کر کے دوبارہ حکم شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 30872کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • کمپنیوں کے شیئرز اور مالِ حرام کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 3
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کاروبار اور کاروباری شخص کا تعارف کرانے والے کو بعد میں نقصان کا ذمہ دار ٹھہرانا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں ’’مری بریوزی‘‘ کے شیئرز کا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کے متعلق تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات