تعویذ و روحانی علاج

کاہن کی تعریف اور ریکی کے ذریعہ طریعہ علاج کا حکم

فتوی نمبر :
32891
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / تعویذ و روحانی علاج

کاہن کی تعریف اور ریکی کے ذریعہ طریعہ علاج کا حکم

السلام علیکم!
جناب جادو کو تو ہم جانتے ہیں لیکن یہ کہانت کیا ہے؟ کیا کسی شخص کا یہ کہنا کہ وہ ریکی طریقہ کا ماہر ہے، اور اس کے ذریعہ سے وہ دوسروں کے معاملات جان سکتا ہے کہ دوسرا شخص جادو کر رہا ہے یا نہیں، اس کے حواری اس سے مختلف معاملات کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ ذرا مجھے چیک کرکے بتائیں کہ فلاں بات صحیح ہے یا نہیں؟ تو وہ کسی آلہ کے ذریعہ یا ایسے ہی اپنے طور سے بتائے کہ میں نے چیک کیا ہے، اور فلاں بات غلط ہے تو پوچھنے والا اس کی بات کو ایسے مانے کہ جیسے اس پر نعوذ باللہ کوئی الہام ہواہو، کیا اس طرح بغیر تحقیق کے کسی کا باتوں کو جان لینے کا دعوی کرنا اور دوسروں کا اس پر ایمان لانے کی طرح یقین کرلینا صحیح ہے؟ کیا یہ کہانت میں شامل ہے یا نہیں؟ آپ کو اللہ جزائے خیر عطاء فرمائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کاہن اس شخص کو کہا جاتا ہے کہ جو مستقبل میں رونما ہونے والے واقعات کے متعلق معلومات رکھنے اور رموز واسرار کو جاننے کا دعویدار ہو اس طرح جوشخص بغیر کسی ظاہری سبب کے لوگوں کے حالات جاننے کا مدعی ہو، وہ بھی اس کاہن کی تعریف میں داخل ہے، ایسے شخص کے پاس جانا اور اسکی باتوں پر وحی والہام کی طرح یقین کرنا ناجائز اور حرام ہے، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے، تاہم ریکی کا طریقہ علاج اگرئی جانتا ہواور غیر اللہ سے استعانت اور مدد نہ مانگی جاتی ہو، تو اس طریقہ کے مطابق علاج کرنے میں چونکہ شریعت کے خلاف کوئی بات نہیں پائی جارہی ہے، اس لئے اس طریقہ علاج میں شرعاً کوئی حرج نہیں، مگر اس کیساتھ غیب کی باتوں کا مدعی ہونا صحیح نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بذل المجھود: عن عوف بن مالک رضی اللہ عنہ قال: کنا نرقی فی الجاھلیۃ فقلنا یارسول اللہ کیف تری فی ذالک فقال: اعرضوا علی رقاکم، لاباس بالرقی مالم تکن شرکا الخ (ج6 صـ8 )۔
وفی الشامیۃ: إنما تكره العوذة إذا كانت بغير لسان العرب، ولا يدرى ما هو ولعله يدخله سحر أو كفر أو غير ذلك الخ (ج6 صـ363 کتاب الحظر والاباحۃ ط: دار الفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 32891کی تصدیق کریں
0     722
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • جادو کی حقیقت کیا ہے ؟ شیطان کا مسلط ہونا اور عامل سے اس کا علاج

    یونیکوڈ   اسکین   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ پہننا اور دم کرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   تعویذ و روحانی علاج 0
  • عملیات کے غلط اثرات کو ختم کرنے کے لیے وظیفہ کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 2
  • عملیات کے ذریعہ کسی کو اپنا تابع بنانا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • نظر اتارنے کے مختلف طریقے اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • بسنت (پتنگ بازی کےدن) کی تاریخی و شرعی حیثیت:

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • رشتہ کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • تعویذ گنڈے کرنے اور اس کی اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • نابالغ بچے کو مریض کا ناخن دکھا کر اثرات وغیرہ کی تشخیص کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • چاند گرہن اور سورج گرہن کے وقت حاملہ عورت کو باہر نکلنے سے روکنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • محفلِ میلاد منعقد کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • قرآن خوانی کی رسم بدعات کا مجموعہ ہے

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • آسیب و ہمزاد کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • هل جلسة الإحتباء بدعة؟

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • جلد شادی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • ۱۲؍ربیع الاوّل کو حلوہ پکاکر تقسیم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • لڑکی کے گھر والوں پر رشتہ قبول کرنے کیلۓ تعویذ کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • بدعت کسے کہتے ہیں

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • حکم الاحتفال بالنیروز و تعظیمہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ پر یقین کرنا اور بزرگوں کے وسیلہ سے دعا کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ کے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
Related Topics متعلقه موضوعات