السلام علیکم!
کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جب پیارے آقا ﷺ کی ولادت ہوئی تو جبرائیل علیہ السلام نے تین جھنڈے گاڑھے،ان کا رنگ کیا تھا؟
آپﷺ کی ولادت کے وقت تین جھنڈے گاڑھے جانے کا تذکرہ تو ملتا ہے مگر ان کے رنگوں کے بارے میں تذکرہ تلاشِ بسیار کے باوجود کتب میں نہیں مل سکا۔
کما فی الخصائص الکبری: رایت ثلاثہ اعلام مضروبات علما فی المشرق و علما فی المغرب و علما علی ظھر الکعبہ فاخذنی المخاض فولدت محمداًﷺ (1/82)