سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم

حضراتِ حسن وحسین کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام لگانے کا حکم

فتوی نمبر :
36286
| تاریخ :
تاریخ / سیرت / سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم

حضراتِ حسن وحسین کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام لگانے کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ایریا کراچی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! امید ہے آپ بخیریت ہوں گے ؟ اس خط کے ذریعے درج ذیل سوال کا جواب مطلوب ہے، براہ مہربانی تفصیلی جواب سے مستفیض فرمائیں ؟
کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسوں حضرت حسن اور حضرت حسین کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام / علیہم السلام لکھنا درست ہے ؟ راقم کی معلومات کے مطابق فقہ جعفریہ میں دونوں صحابہ کرام کے نام کے ساتھ" علیہ السلام" لکھا جاتا ہے، جبکہ فقہ حنفیہ میں دونوں صحابہ کرام کے ناموں کے ساتھ ”رضی اللہ عنہ “ لکھا جاتا ہے ؟ اس ضمن میں آپ کا فتویٰ درکار ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

" علیہ السلام " يا عليهم السلام " ایک دعائیہ جملہ ہے، جس کے معنی ہیں کہ اس پر سلامتی ہو، معنوی اعتبار سے اس جملہ کا استعمال ہر مسلمان کے لیے کیا جا سکتا ہے ، بلکہ ہر مسلمان دوسرے سے ملاقات کے وقت السلام علیکم کہہ کر وقتاً فوقتاً یہ دعائیہ جملے استعمال کرتا ہے اور کتب حدیث میں بھی بعض مقامات پر غیر نبی کے لیے " علیہ السلام" یا "سلام اللہ علیہ" کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں، مگر عرفاً شخصیات میں سے انبیاء کرام علیہم الصلوات والتسلیمات کے ساتھ اس جملے کا استعمال خاص ہو چکا ہے، اور عوام اس سے نبی اور غیر نبی کے درمیان پہچان کرتے ہیں، چنانچہ اہل سنت والجماعت حضرت علی اور حضرات حسنین سمیت تمام صحابہ کرام کے لیے " رضی اللہ عنہ " کا دعائیہ جملہ جو قرآن کریم میں اللہ تعالی نے ان کے لیے استعمال فرمایا ہے، استعمال کرنے کو کہتے ہیں ، لہذا حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما کے ناموں کے لیے " علیہ السلام " یا " علیهم السلام " کے بجائے ، رضی اللہ تعالی عنہ کا دعائیہ جملے استعمال کرنے کا اہتمام کرنا چاہیئے ، تاکہ کسی قسم کا اشتباہ یا مشابہت کا شائبہ نہ ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: قال وكذا لا يصلي أحد على أحد إلا على النبي - صلى الله عليه وسلم -. (6/ 396)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله وكذا لا يصلي أحد على أحد) أي استقلالا أما تبعا كقوله: اللهم صل على محمد وعلى آله وأصحابه جاز خانية، والمراد غير الملائكة، أما هم فيجوز عليهم استقلالا قال في الغرائب: والسلام يجزي عن الصلاة على النبي - صلى الله عليه وسلم - ط و في خطبة شرح البيري: فمن صلى على غيرهم أثم ويكره وهو الصحيح. (6/ 396، 397) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالفتاح عبدالباسط عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36286کی تصدیق کریں
1     300
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی کتنی شادیاں تھیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 2
  • کیا حضرت علی نے پہلے تین خلفاء کی بیعت کی تھی؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • خلافت ِ راشدہ سے کیا مراد ہے؟ اور صحیح القعیدہ شیعہ کے پیچھے نماز پڑھنا، جائز کام کے لیے رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت امام حسین اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کرنے والا

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • چاند اور سورج گرہن کے وقت امہات المؤمنینؓ اور حضرت فاطمۃؓ کا عمل

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضورؐ اور حضرت فاطمہؓ اور آپ کےحسنینؓ کے جنازے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونے والا واقعہ

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت سکینہؓ کی وفات کے وقت عمر کتنی تھی؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے شراب پینے کے بارے میں

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونا اور حضورؐ کی دعا سے سورج کا واپس لوٹ آنا‘‘ ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت امیر معاویہ کے والدین کے اسماء گرامی

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • صحابہ کرامؓ کی لکھی ہوئی کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت حسینؓ سے تو ضیاء الحق (جنرل) ہی اچھے رہے کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • واقعہ غدیر خم کی پوری حقیقت

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • خلفاء ثلاثہ نے کون سا کارنامہ انجام دیا جس کی بناء پر انہیں حضرت علیؓ کی موجودگی میں خلیفہ بنایا گیا؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت امیر معاویہؓ پر چند اعتراضات اور ان کے جوابات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • ام کلثوم بنت فاطمۃؓ کا نکاح کس سے ہوا تھا؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • خلفاءِ ثلاثہ کے طریقۂ انتخاب پر ایک اعتراض کا جواب

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضورِ اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کے بیٹے کا دوبارہ زندہ ہوجانا

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • اہل بیت سے مراد

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • دوسال کی عمر میں حضورؐ کی زیارت کرنے والا صحابی کہلائے گا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت ابو ہریرہؓ کو قصوار ماننےوالا کا حکم

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت عائشہ کی وفات اور تجہیز وتکفین سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
Related Topics متعلقه موضوعات