السلام علیکم ورحمۃ الله وبركاتہ!
فضيلۃ الشيخ حفظکم الله تعالی ورعاكم وسدد خطاكم کچھ لوگوں کے پاس ایک قدیم نسخہ انجیل جو 1700 سے 1800 سال پرانا ہے، 99 صفحوں کے چمڑے پر مشتمل سونے کی پانی سے لکھا گیا 7 3 کلو گرام وزن ہے اور اس کو ہمارے ہی یہ مسلمان بھائی عیسائیوں پر بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، آیا اس پرانی انجیل کو ان کے اہلِ کتاب پر بیچنا کیسا ہے ؟
مذکو رانجیل کا قدیم نسخہ عیسائی پر فروخت کرنا اور اس کے عوض ان سے کچھ لیناشر عا جائز اور درست ہے۔
كما في الفتاوى الهندية: لا بأس ببيع الزنار من النصراني والقلنسوة من المجوسي كذا في السراجية اھ (5/ 346)
و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: ولا بأس بأن يبيع الزنار من النصارى والقلنسوة من اليهود اھ (8/ 226)