میں نے اپنی بیوی کو 2019-11-2 کو فون پر ایک طلاق دی تھی، اب اس بات کو قریب 3.5 مہینے گزر گئے ہیں، تو اب مجھے بتا دیں کہ ہمارا رشتہ ختم ہو گیا ؟ یا اب مزید کوئی انتظام کرنے کی ضرورت ہے ؟
(نوٹ) الفاظ طلاق یہ تھے کہ " میں تمہیں ایک طلاق دیتا ہوں " ، اور اسکے بعد رجوع بھی نہیں کیا۔
سائل کا بیان اگر واقعہ درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو ، اس طور پر کہ سائل نے ”میں تمہیں ایک طلاق دیتا ہوں “ کے الفاظ ایک مرتبہ ادا کئے تھے ، اور اسکے بعد عدت کے اندر رجوع بھی نہ کیا ہو ، تو عدت گزرنے کے ساتھ سائل کی بیوی بائنہ ہو گئی ہے ، اور دونوں کا نکاح ختم ہو چکا ہے ، اب اگر سائل اور اسکی بیوی باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تونئے حق مہر کیساتھ ، گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ ایجاب و قبول کیسا تھ تجدید نکاح کر کے میاں بیوی کی طرح رہ سکتے ہیں، البتہ سائل کی بیوی کسی دوسری جگہ عقد نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے، تاہم سائل ساتھ تجدید نکاح کی صورت میں آئندہ کیلئے سائل کو صرف دو (2) طلاقوں کا اختیار رہے گا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط کی ضرورت ہے۔
كمافى الهندية: (الفصل الأول في الطلاق الصريح) . وهو كأنت طالق ومطلقة وطلقتك وتقع واحدة رجعية وإن نوى الأكثر أو الإبانة أو لم ينو شيئا كذا في الكنز اھ(354/1)
پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟
یونیکوڈ رجوع طلاق 1