حضرت پوچھنا یہ ہے کہ کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر کار یا جیپ جو آج کل اکثرمولووی حضرات اپنے استعمال میں رکھتے ہیں جو کہ قانوناً جرم ہے، مگر مولوی حضرات کو کوئی ٹینشن نہیں ہوتی اور عام عوام یہ کام نہیں کر سکتی ، تو کیا یہ جائز ہے ؟ شرعا جواب کا طالب ہوں۔
اگر چہ کسٹم ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے خلاف قانون کرنے کا گناہ ہوگا، خواہ یہ عمل کرنے والا کوئی بھی ہو ،تاہم اس قسم کی گاڑی قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اگر قیمتاً خریدی ہو تو اس کے استعمال میں حرج نہیں چاہے علماء استعمال کریں یا عوام۔
و في الدر المختار: لأن طاعة الإمام فيما ليس بمعصية فرض فكيف فيما هو طاعة بدائع اھ (4/ 264) والله اعلم بالصواب