(+92) 0317 1118263

رجوع طلاق

طلاق کے پیپربھیجنے کے بعدرجوع کے حکم میں تفصیل

فتوی نمبر :
41571
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

طلاق کے پیپربھیجنے کے بعدرجوع کے حکم میں تفصیل

مولانا صاحب ! میں ایک مسئلہ پر آپ فتو ی ورہنمائی لینا چاہ رہاہوں، مارچ 2019 میں راشد پرویز ولد عمردين نے میری بہن عابدہ پروین کو پیپرز بھیجے تھے , اٹیچمنٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے میں آپ کے ساتھ شیر نہیں کر سکا , ان کے ہاں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے , لڑکیاں والد کے پاس ہیں اور لڑکا والدہ کے پاس ہے , اب راشد پرویز اپنے کیے پر شرمندہ ہے اور وہ عابدہ پروین کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے اور لڑکی کی بھی يہ ہی خواہش ہے کہ اگر کوئی گنجائش ہے تو وہ راشد پرویز کے ساتھ رہنے پر راضی ہے , آپ اس معاملہ پر رہنمائی فرمائیں -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں یہ ذکر نہیں کیا کہ راشد پرویز نے اس کی بہن کو جو پیپر بھیجے تھے اس میں کتنی طلاقوں کا ذکر تھا، اور اس میں طلاق کے کیا الفاظ ذکر کیے گئے تھے تاکہ اسکے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اگر سائل کے بہنوئی نے صریح الفاظ میں ایک یا دوطلاقیں درج کی تھیں تو اس سے اسکی بیوی پر ایک طلاق یا دو طلاقیں واقع ہو چکی تھیں ، جسکے بعد اسے دورانِ عدت رجوع کا حق حاصل تھا، اگر دورانِ عدت رجوع کر لیا تھا تو دونوں کا میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرنا بھی درست ہو گا ، جبکہ عدت گزرنے کے بعد ایک ساتھ رہنے کے لئے گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کیسا تھ تجدیدِ نکاح لازم ہو گا، لیکن اگر اس پیپر میں تین طلاقیں درج تھیں تو اس سے سائل کی بہن پر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، جسکے بعد رجوع نہیں ہو سکتا ، اور نہ ہی حلالۂ شریعہ کے بغیر دوبارہ با ہم عقد ِنکاح ہو سکتا ہے ، جبکہ سائل کی بہن عدت گزارنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیة: ولو قال لها أنت طالق طالق أو أنت طالق أنت طالق أو قال قد طلقتك قد طلقتك أو قال أنت طالق وقد طلقتك تقع ثنتان إذا كانت المرأة مدخولا بها اھ(3/355)-
وفی التاتارخانیة: فی الظھیریة:ومتی کررلفظ الطلاق بحرف الواو او بغیر حرف الواو یتعدد وان عنی بالثانی الاول لم یصدق فی القضاء کقوله یامطلقه انت طالق ۔۔۔وفی الحاوی :ولو قال ترا یک طلاق یک طلاق ! بغیر العطف وھی مدخول بھا تقع ثلاث تطلیقات اھ(4/427)-
وفی الھندیة: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير.اھ(1/473)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 41571کی تصدیق کریں
0     32
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق ِرجعی کے بعدرجوع کیسے کیا جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلا ق کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات