رجوع طلاق

ایک طلاق کے بعد دورانِ عدت رجوع نہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
48219
| تاریخ :
2021-11-22
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

ایک طلاق کے بعد دورانِ عدت رجوع نہ کرنے کا حکم

شوہر نے اپنی بیوی کو کاغذ پر ایک طلاق دی، اگر شوہر نے بیوی کو مہینہ گزرنے کے بعد دوسری طلاق نہ دی ہو اور نہ ہی بیوی نے اسکے ساتھ تیس دن تک صلح کی ہے، تو اب کیا کیا جائے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں شوہر نے تحریری طور پر ایک طلاق صریح لفظوں میں دیدی ہو تو اس سے اسکی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو گئی ہے ، چنانچہ شوہر کو دورانِ عدت رجوع کرنے کا اختیار ہے ، لہذا اگر شوہر دورانِ عدت زبانی طور پر رجوع کرلے مثلاً کہہ دے کہ " میں رجوع کرتا ہوں “ وغیر ہ یا پھر عملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کر لیں یا شہوت کیسا تھ بیوی کو چھوئے تو اس سے بھی رجوع ہو جائے گا، ورنہ رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت ختم ہونے پر دونوں کا نکاح ختم ہو جائے گا، اسکے بعد دوبارہ ایک ساتھ رہنے کیلئے گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کیساتھ باقاعدہ ایجاب و قبول کر کے تجدیدِ نکاح لازم ہو گا، بہر دو صورت آئندہ کیلئے شوہر کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہو گا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق: (قوله هي استدامة الملك القائم في العدة) أي الرجعة إبقاء النكاح على ما كان مادامت في العدة لقوله تعالى فأمسكوهن بمعروف) [البقرة: (231) لأن الإمساك استدامة الملك القائم لا إعادة الزائل وقوله تعالى (وبعولتهن أحق بردهن) [البقرة: 228] يدل على عدم اشتراط رضاها، وعلى اشتراط العدة إذ لا يكون بعدها بعلا ا (504/1)
و في الفتاوى الهندية :الرجعة إبقاء النكاح على ما كان ما دامت في العدة كذا في التبيين اھ (468/1)
و في الدر المختار:هي استدامة الملك القائم بلا عوض ما دامت (في العدة) أي عدة الدخول حقيقة اھ (398/3)
و فيه ايضاً: (قوله: بلا عوض أي بلا اشتراط عوض، فالمراد نفي اشترا طه لا نفي وجوده لما علمت، وإنما ذكره تأكيدا لدعوى قيام الملك إذ لو زال اشترط في ردها إليه العوض اھ (398/3) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 48219کی تصدیق کریں
0     988
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق دینے کے ڈیڑھ سال بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات