جرائم و کبائر

قتل بذریعہ سحر و جادو

فتوی نمبر :
59044
| تاریخ :
2013-09-26
عقوبات / حدود و سزا / جرائم و کبائر

قتل بذریعہ سحر و جادو

محترم جناب مفتی صاحب جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی
جناب عالی!
گذارش کی جاتی ہے کہ تھانہ سرجانی ٹاؤن میں ایف، آئی، آر نمبر ۱۷/ ۱/ ۲۰۱۳ جرم دفعہ ۳۲۲ت،پ برخلاف جعلی عامل و جادوگر ، بنام غلام مصطفیٰ ولد فضل احمد درج ہوا۔ جس میں جعلی عامل نے بذریعہ تعویذ و مشروب بچی منتشا نور دختر شاکر حسین عمر دو سال جو کہ اس جادوگر کے عمل سےکچھ ہی دیر میں فوت ہوگئی۔
سوال یہ ہے کہ بچی کو جو تعویذ دیا گیا جس کی نقل لف کی جاتی ہے۔ فرمایا جائے کہ اس تعویذ کی تحریر کی حقیقت سے رہنمائی فرمائی جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تعویذ اور سحر کی ذریعہ کسی کی جان لینا ایسا ہی ناجائز اور حرام ہے جیسا کہ بندوق یا کسی دوسرے آلۂ جارحہ کے ذریعہ سے قتل کرنا، جبکہ بعض عاملوں سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ سوال کے ساتھ منسلکہ شکل ،کالے جادو کا نقش ہے، اگر متعلقہ جادوگر اپنے جُرم کا اقرار کرے اور مقتولہ کے ورثاء اسے معاف نہ کریں تو حکومتِ وقت اسے قرارِ واقعی سزا دے سکتی ہے، تاکہ دوسرے لوگ بھی اس سے عبرت حاصل کریں اور ایسے جادوگروں سے محفوظ رہنےکی کوشش کریں، اور اگر وہ معاف کردیں تو اس کا بھی انہیں اختیار ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی أحكام القرآن للجصاص: قال أبو بكر اتفق هؤلاء السلف على وجوب قتل الساحر ونص بعضهم على كفره واختلف فقهاء الأمصار في حكمه على ما نذكره فروى ابن شجاع عن الحسن بن زياد عن أبي حنيفة أنه قال في الساحر يقتل إذا علم أنه ساحر ولا يستتاب اھ (1/ 61)۔
و فی شرح الفقه الأکبر: فلو فعل مافیه ھلاك انسان أو مرضه أو تفریق بینه و بین امرأته وھو غیر نکیر لشیئ من شرائط الإیمان لایکفر لکنه یکون فاسقاً ساعیاً فی الأرض بالفساد فیقتل الساحر والساحرہ لأن علته القتل السعی فی الأرض بالفساد (إلی قوله) إن قتل بالسحر قُتل۔ (۱۴۵،۱۵۰)۔
وفی حاشية ابن عابدين: في الفتح: السحر حرام بلا خلاف بين أهل العلم، (إلی قوله) قال أبو حنيفة: الساحر إذا أقر بسحره أو ثبت بالبينة يقتل ولا يستتاب منه الخ (4/ 240)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59044کی تصدیق کریں
1     1408
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا پریشانی کی وجہ خودکشی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جرائم و کبائر 0
  • ماضی کے ان گنت نامعلوم گناہوں سے توبہ کیسے کی جائے

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قتل بذریعہ سحر و جادو

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • زناکا کفار

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • بلی کو مارنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • صحابی کی شان میں گستاخی کرنے والے کو مارنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • شوہر کے دو سال سے زائد عرصہ بیرون ملک ہونے کی صورت میں بچی کی ولادت پر اس کی ولدیت سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیانعت کے الفاظ میں رد و بدل سے انسان کافر ہوجاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • مقتول جس کا قاتل باپ ہو , اس کی دیت کن کن ورثاء میں تقسیم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • عوام کا مرتد کو قتل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا نماز اور زکوۃ ادا نہ کرنے والے کو حکومت سزا دے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ورثاء کا قاتل کو معاف کرنے پر کیا ان کو اجر ملے گا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا شادی شدہ عورت کے ساتھ بوس و کنار زنا کے زمرے میں آتا ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نکاحِ متعہ کرنے والے پر حد جاری ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نیکیوں کی کثرت کے باوجود گناہوں پر سزا کاحکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کوئی عورت اگر اپنی رضامندی سے زنا کرے تو مرد کے خاندان سے اس کا بدلہ کس طرح لیا جائے گا ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • زنا بالجبر کی صورت میں زانی کو قتل کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ایکسیڈنٹ کی وجہ سے کتا مرجائے توکیا مارنے والا شخص گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • علماء کو برا بھلا کہنے والے کا حکم اور اس کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • جادو کروانے والے پر کسی قسم کا عمل کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قرآن حفظ کرکے بھولنے کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
Related Topics متعلقه موضوعات