جنت

کیا جنت میں غلمان سے صحبت بھی جائز ہوگی؟

فتوی نمبر :
6484
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / قیامت و آخرت / جنت

کیا جنت میں غلمان سے صحبت بھی جائز ہوگی؟

میرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ قرآن کریم میں جنت کے اندر جو غلمان (خوبصورت چھوٹے بچے) کا ذکر ہے ان سے جماع بھی کرسکتے ہیں؟ براہِ کرم راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے دوست کی مذکور بات کم علمی اور جہالت پر مبنی ہے، کیونکہ لواطت (پیچھے کے راستے میں جماع کرنا) شرعاً حرام اور عقل و طبع کے خلاف ہونے کی وجہ سے سلیم الفطرۃ و شریف چیز سے پاک ہے جس سے طبیعت گھن و کراہت محسوس کرے۔
نیز جنت میں اس قسم کے غلط و ناپاک خیالات بھی نہیں آئیں گے۔ لہٰذا اس قسم کی واہیات میں پڑ کر اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی یاد اس کی عبادت کا ہتمام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اور جو وہاں ہونے والا ہے وہ خود بخود سامنے آجائےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (ولا تكون) اللواطة (في الجنة على الصحيح) لأنه تعالى استقبحها وسماها خبيثة، والجنة منزهة عنها فتح. وفي الاشتباه: حرمتها عقلية فلا وجود لها في الجنة. (إلی قوله) وفي البحر حرمتها أشد من الزنا لحرمتها عقلا وشرعا وطبعا اھ(4/ 28) والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الوحید جمال عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 6484کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • جنت میں مسلمانوں کے لئے حور و غلمان

    یونیکوڈ   اسکین   جنت 0
  • کیا جنت میں غلمان سے صحبت بھی جائز ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جنت 3
  • جہاد کے لئے والدین کی اجازت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   جنت 1
  • دنیا میں پسندیدہ خاتون سے جنت میں ملاقات ممکن ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جنت 1
  • جس عورت کے ایک سے زائد نکاح ہو چکے ہوں، وہ جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 1
  • محض مسلم یا غیر مسلم گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے جنتی یا جہنمی ہونے کا اطلاق نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنتی و جہنمی ہونے کا معیار حب اہل بیت ہے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنتی اللہ تعالیٰ کے سلام کا جواب کن الفاظ میں دیں گے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت کی حوروں کا مادۂ تخلیق

    یونیکوڈ   جنت 0
  • دیدارِ خداوندی سے متعلق اہلِسنت و الجماعۃ کا عقیدہ و نظریہ

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت میں حضرت آسیہؓ اور حضرت مریم رضی اللہ عنہما کا آپؐ کی ازواج میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنت میں محبوب پرندہ بھی ساتھ ہوگا؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جس عورت نے دو شادیاں کی ہوں وہ جنت میں کس شوہرکےساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنت میں بیوی کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے دنیاوی شوہر کے ساتھ نہ رہے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت میں اعمال کے مطابق درجات و مقامات کا بیان

    یونیکوڈ   جنت 0
Related Topics متعلقه موضوعات