آسمانی مذاہب

"میں اپنے بچوں کو دین دار نہیں بناؤں گی "کہنے کفر لاحق ہوگا؟

فتوی نمبر :
65502
| تاریخ :
2023-06-19
ادیان و فرق / مذاہب / آسمانی مذاہب

"میں اپنے بچوں کو دین دار نہیں بناؤں گی "کہنے کفر لاحق ہوگا؟

مفتی صاحب، بیوی شوہر کی غلطی, ذیادتی, جھگڑے کی وجہ سے اگر شوہر کو یوں کہےبڑے دین کی بات کرتے ہو, دیکھنا میں تو اپنے بچوں کو دین دار نہیں بناؤں گی, آوارہ رہنے دونگی، تو بیوی کے ایسا کہنے سے کفر لاحق ہوگا?

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں بیوی کے مذکور الفاظ کہنے سےاگرچہ کفر لازم نہیں آئے گا، تاہم ایسے الفاظ استعمال کرنا قطعاً مناسب نہیں جس سے آئیندہ کے لئے احتراز اور بچوں کو دیندار بنانے کی فکر اور کوشش کا اہتمام کرنا چاہیے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: لا يخرج الرجل من الإيمان إلا جحود ما أدخله فيه ثم ما تيقن أنه ردة يحكم بھا وما يشك أنه ردة لا يحكم بھا إذ الإسلام الثابت لا يزول بالشك مع أن الإسلام يعلو وينبغي للعالم إذا رفع إليه هذا أن لا يبادر بتكفير أهل الإسلام مع أنه يقضي بصحة إسلام المكره۔اھ (4/224)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65502کی تصدیق کریں
0     911
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیاانجیل کو بائبل کہاجاتاہے، اوریہ آسمانی کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آسمانی مذاہب 0
  • اسلام چھوڑ کر عیسائیت اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آسمانی مذاہب 0
  • کیا اب فقط دین اسلام ہی قابل عمل ہے ؟

    یونیکوڈ   آسمانی مذاہب 0
  • "میں اپنے بچوں کو دین دار نہیں بناؤں گی "کہنے کفر لاحق ہوگا؟

    یونیکوڈ   آسمانی مذاہب 0
Related Topics متعلقه موضوعات