بینک کی ملازمت

امریکن بینک میں ملامت کرنے والے شخص کے ساتھ قربانی کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
672
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / بینک کی ملازمت

امریکن بینک میں ملامت کرنے والے شخص کے ساتھ قربانی کرنے کاحکم

ایک رشتہ دار امریکہ میں بینک کی جوب کرتی ہیں، ان کا جوب کادونٹر پر صرف پیسے گننے(counting money) کا ہیں، ان کی اس کمائی سے زکوٰۃ اور قربانی ہو جائے گی؟ مزید برآں اس کمائی کو استعمال میں لانا کیسا ہے؟ اور ایسی کمائی کی عیدی وغیرہ کوئی دوسرا استعمال کر سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1) بینک کی ایسی ملازمت جس کا تعلق براہ راست سودی لین دین سے ہے جیسے منیجر ، کیشئر ، کلرک وغیرہ کی ملازمت ایسی ملازمت با کل ناجائز اور حرام ہے اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ بھی حرام ہے۔ بینک کا مذکور ملازم اگر اسی سے زکوۃ ادا کرے یا قربانی کرے تو اس کی زکوۃ اور قربانی شرعاً جائز نہیں ہوگی، بلکہ اس کی ساری رقم واجب التصدق ہے۔ البتہ اگر ایسا شخص کہیں سے قرض لیکر گائے کی قربانی میں حصہ دار ہو جائے یا اپنا جانور خرید کر کے ذبح کرے تو محض بینک کا ملازم ہونے کی وجہ سے قربانی کے جواز پر کوئی ان نہیں پڑہے گا اور اس صورت میں دیگر شرکاء کی قربانی بھی جائز اور درست ہو جائے گی۔
(۲) ایسی کمائی کو اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں، بلکہ اس پر واجب ہے کہ اس حرام مال کو اس کے اصل مالک یا اس کے ورثاء کو واپس کر دے۔ اور اگر اصل مالک یا اس کے ورثاء کا کچھ پتہ نہ چلے تو اس پر واجب ہے کہ اس مال کو اس کے اصل مالک کی طرف سے فقراء و مساکین پر صدقہ کر دے بغیر نیت ثواب کے۔ جبکہ ایسے شخص سے ایسی رقم یا اس سے خریدی ہوئی کسی چیز کا ہدیہ لینا اور اُسے اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم اھ (2/ 855)
الهداية شرح البداية: رجلا يريد اللحم لم يجز عن واحد منهم ووجهه أن البقرة تجوز عن سبعة لكن من شرطه أن يكون قصد الكل القربة وإن اختلفت جهاتها كالأضحية اھ (4/ 75)
ففي الفتاوى الهندية: والسبيل في المعاصي ردها وذلك هاهنا برد المأخوذ إن تمكن من رده بأن عرف صاحبه وبالتصدق به إن لم يعرفه ليصل إليه نفع ماله إن كان لا يصل إليه عين ماله اھ (5/ 349)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمر الزمان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 672کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سود کو ٹیکس ادائیگی میں استعمال کرنا-دیگر متفرق مسائل

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • جے ایس(JS)بینک میں آئی ٹی کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • یو بی ایل بینک میں انٹرن شپ پر ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • ورلڈ بینک میں ملازمت یا انٹرنشپ کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • امریکن بینک میں ملامت کرنے والے شخص کے ساتھ قربانی کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی کونسی ملازمت جائز ہے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا اور اسکی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کے متعلق علماء کرام کے نقطہء نظر کے متعلق تفصیلی فتویٰ

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک کے ساتھ لین دین کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 1
  • سٹی بینک ، نیب بینک اور اسٹیٹ لائف میں ملازمت اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک یا انشورنس میں ملازمت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک سے قرض لے کر بنی ہوئی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کے ملازم کے بچے کو پڑھانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • مجبوری کی حالت میں کسی سودی بینک میں ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سودی وغیر سودی بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • اسلامی بینک کے علاوہ میں ملازمت کرنا ، اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایگزیکٹو انجنیئرنگ کی ملازمت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • کیا بینک کے ملازم کی عباد ات قبول نہیں ہوتی ؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • MCB(نیشنل بینک آف پاکستان )میں آؤٹ سورس ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • بینک کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • غیر سودی بینکوں اور سودی بینکوں کی ملازمت کاحکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • عورت کا بینک میں جوب (ملازمت ) کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
  • میزان بینک میں ملازمت اور کوئی دوسری ملازمت مل رہی ہو تو کونسی اختیار کی جائے ؟

    یونیکوڈ   بینک کی ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات