تیمم

وہم کی وجہ سے وضو کے بجائے تیمم کرنا

فتوی نمبر :
72631
| تاریخ :
2024-04-21
طہارت و نجاست / طہارت / تیمم

وہم کی وجہ سے وضو کے بجائے تیمم کرنا

میں بہت حساس اور وہمی طبعیت کا مالک ہوں، جب سے پانی میں نگلیریا والا جراثیم آیا اور یہ بات صاف ہے کہ پانی ناک میں ڈالنے سے اس وائرس کا متاثر کرنے کا خطرہ ہوتا ہے، تو میں ناک میں پانی نہیں ڈال سکتا، بہت کوشش کرکے بھی , میں معذور ہوں ایسا کرنے سے، اس وجہ سے میں نہ نماز پڑھنے جا سکتا ہوں، نہ ہی کچھ اور اسلامی کام کر سکتا ہوں، بس جہاں تک ہو سکتا ہے پانی استعمال کر لیتا ہوں، اور باقی تیمم کر لیتا ہوں، مگر پھر بھی دل مطمئن نہیں ہوتا اس لئے فتوی لینا چاہتا ہوں، ایک بار پھر بتا دوں کہ سالہا سال سے کوشش کے باوجود ناک میں پانی نہیں ڈال سکتا، اور نہ آگے ڈال پاؤںگا، کیا ایسی صورت میں میرا مذہب اسلام مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں نماز اور باقی اسلامی احکامات پر عمل کر سکوں، یا ایسے ہی بغیر نماز اور اسلامی معاملات کے پھرتا رہوں؟ مہربانی کر کے مجھے جلدی بتائیں تاکہ میں نماز اور دیگر احکامات پر عمل کر سکوں، ایک بات صاف کردوں کہ خوف کے باعث میں ناک میں پانی ڈالنے سے قطعی طور پر معذور ہوں؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو اگر واقعی کوئی بیماری نہ ہوتو شک اور وساوس کیوجہ سے ناک میں پانی نہ ڈالنا اور اس کی وجہ سے نمازیں اور دیگر عبادات ترک کردیناجائز نہیں، لہذا سائل کو چاہیئے کہ وساوس سے نکلے اورعبادات کی ادائیگی کی بھر پور کوشش کرے،اور اس کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کی آیت مبارکہ:
(رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ (97) وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ (98)سورۃ المؤمنون)
کثرت کیساتھ پڑھنے کا اہتمام کرے، انشاء اللہ امید ہے کہ سائل کو وساوس کی بیماری سے نجات حاصل ہوگی، اور جب تک اس بیماری سے نجات حاصل نہ ہو، تب تک فرض غسل کے علاوہ ناک میں پانی ڈالے بغیر بھی وضو کرکے عبادات ادا کرنے کا اہتمام کرسکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وإذا خاف المحدث إن توضأ أن يقتله البرد أو يمرضه يتيمم. هكذا في الكافي واختاره في الأسرار لكن الأصح عدم جوازه إجماعا كذا في النهر الفائق والصحيح أنه لا يباح له التيمم. كذا في الخلاصة وفتاوى قاضي خان (الی قولہ) ولا يجمع بين الغسل والتيمم الخ (ج1 صـ28 کتاب الطہارۃ الباب الرابع فی التیمم الفصل الاول ط: دارالفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72631کی تصدیق کریں
0     976
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سردیوں میں غسل کے بجائے تیمم کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   تیمم 1
  • تین طلاق پر تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   تیمم 1
  • لاپتہ شوہر کی بیوی کیلئے نکاح کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • تیمم اور مسح کرنے والے کے پیچھے وضو کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 1
  • سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • غسل کے لۓ تیمم کرنے کے بعد پانی میسر ہو جائے تو غسل اور نماز کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تیمم 1
  • پانی کا استعمال نقصان دہ ہو تو تیمم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • تیمم کی صحت لۓ صرف مٹی ضروری نہیں

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • پانی کی عدمِ موجودگی یا عدمِ قدرت کی صورت میں غسلِ جنابت کے لۓ تیمم کرنا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • صحبت کے بعد چارپائی اُترنے سے قبل تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • ’’گرم ہیرد‘‘ نامی بیماری میں تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • جنبی شخص کے لئے تنگیِ وقت کی وجہ سے تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • پانی کی موجودگی میں تیمم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • غسلِ جنابت کے لیےاگر پانی میسر نہ ہو تو گھریلو کام کاج اور نماز کا حکم:

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • کن حالات میں غسل کی جگہ تیمم کی اجازت ہے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • زخم پر پانی بہانا ممکن نہ ہو تو کیا تیمم پر اکتفا کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • بیماری کی شدت کے پیش نظرتیمم کاحکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • جو شخص پانی کے استعمال پر قادر نہ ہو اس کے لئے تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • مقام پر پہنچنے کے بعد لاعلمی میں تیمم سے پڑھی ہوئی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • وضو کے بعد شرمگاہ کی جانب میں چھینٹیں مارنے کا حکم

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • اسکول میں پانی نہ ہونے کے وجہ سے تیمم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • بیمار شخص فرض غسل کے بجائے تیمم کرکے فجر کی نماز پڑھے یا غسل کرنے تک نماز مؤخر کرے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
  • مسجد میں سوتے ہوئے احتلام ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

    یونیکوڈ   تیمم 0
Related Topics متعلقه موضوعات