رجوع طلاق

ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

فتوی نمبر :
73022
| تاریخ :
2024-05-08
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

میری اور شوہر کی لڑائی ہوئی، بات بہت بڑھ گئی اور غصے کی حالت میں پنجابی زبان میں انہوں نے کہا ”ونج طلاق وی“( یعنی چلی جا تجھے طلاق ہے) ساتھ اُسی وقت جاؤ اب نکل جاؤ، چلی جاؤ، نکل جاؤ، پھر کہا ایک دفعہ ہوگئی ہے، پھر کہا ایک دفعہ میں نے دے دی ہے، جب میں نے دوبارہ پوچھا اپنے وسوسے اور وہم کے علم میں اُ س کے کچھ پندرہ، بیس منٹ بعد میں نے پوچھا کہ آپنے کتنی دفعہ بولا اور کیا کہا؟ یہ ساتھ کیوں کہا کہ چلی جاؤں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ تم کیا مجھ سے دو، تین دفعہ کنفرم کروا رہی ہو؟ میں نے اُسی وقت صاف صاف کہہ دیا تھا کہ ایک دفعہ غصہ میں میرے منہ سے لفظ نکل گیا ہے اور ساتھ ہی میں نے وضاحت کردی کہ ایک دفعہ دے دی ہے، ایک دفعہ ہوگئی ہے، چلی جاؤ ، اس لئے کہا تھا کہ دوبارہ مزید آگے غلط الفاظ نہ نکلیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو اس میں کسی طرح کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا اِس طور پر کہ شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران مذکور الفاظ”ونج طلاق وی“( یعنی چلی جا تجھے طلاق ہے)فقط ایک مرتبہ کہے ہوں، اس کے علاوہ بقیہ الفاظ ”اب نکل جاؤ، چلی جاؤ، نکل جاؤ “سے اُس کی نیت مزید طلاق دینے کی نہ ہو تو ایسی صورت میں بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو چکی ہے، جس کے بعد دورانِ عدت شوہر کو رجوع کا حق حاصل ہے، چنانچہ شوہر اگر دورانِ عدت زبانی طور پر رجوع کر لے ، یا میاں بیوی والے تعلقات قائم کرکے ، یا شہوت کے ساتھ بیوی کو چُھو کر عملی طور پر رجوع کرلے تو اس سے رجوع درست ہو جائیگا، اور دونوں کا نکاح حسبِ سابق برقرار رہے گا، ورنہ دورانِ عدت رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت گزرنے پر نکاح ختم ہو جائیگا، اس کے بعد دوبارہ ایک ساتھ رہنے کے لئے باقاعدہ شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے حق ہر کے تقرر کے ساتھ ایجاب و قبول کر کے تجدیدِ نکاح لازم ہوگا، بہرصورت شوہر کو آئندہ کےلئے فقط دو طلاقوں کا اختیار ہوگا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنویر مع الدر: فالحالات ثلاث: رضا وغضب ومذاكرة والكنايات ثلاث ما يحتمل الرد أو ما يصلح للسب، أو لا ولا (فنحو اخرجي واذهبي وقومي) تقنعي تخمري استتري انتقلي انطلقي اغربي اعزبي من الغربة أو من العزوبة (يحتمل ردا،…(وفي الغضب) توقف (الأولان) إن نوى وقع وإلا لا اھ (ج3،صـــ298،ط:سعید)۔
وفی الھدایۃ: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض " لقوله تعالى: {فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ} [البقرة: 231] من غير فصل و لا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك ألا ترى أنه سمى إمساكا و هو الإبقاء و إنما يتحقق الاستدامة في العدة لأنه لا ملك بعد انقضائها " و الرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتي " وهذا صريح في الرجعة ولا خلاف فيه بين الأئمة. قال: " أو يطأها أو يقبلها أو يلمسها بشهوة أو ینظر إلى فرجها بشهوة " وهذا عندنا اھ (ج2،صـــ405،ط:رحمانیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73022کی تصدیق کریں
0     673
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق دینے کے ڈیڑھ سال بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات