رجوع طلاق

ایک طلاق دینے کے ڈیڑھ سال بعد رجوع کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
76926
| تاریخ :
2024-07-29
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

ایک طلاق دینے کے ڈیڑھ سال بعد رجوع کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مین مسمی عبد الصمد کا نکاح مسماۃ یاسمین کے ہمراہ ہوا تھا، میری بیوی آٹھ ماہ میرے ساتھ رہی ، پھر ڈیلیوری کیلئے اپنی والدہ کے گھر گئی تھی، ڈیلیوری ہونے کے بعد بھی میری بیوی میرے پاس آنے کو تیار نہیں تھی، اس وجہ سے میسج پر میں نے اس کو ایک طلاق دیدی جس کو اب ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اور اب ہم دونوں میاں بیوی دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں ، لہذا رہنمائی فرمائیں کہ اس کا کیا طریقہ کار ہے۔
نوٹ: طلاق کے الفاظ یہ تھے " میں تمہیں طلاق دیتا ہوں "
جبکہ مذکور میسج دار الافتاء کے واٹس یپ پر موجود ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنی بیوی کو میسج کے ذریعہ اگر فقط ایک دفعہ مذکور الفاظ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" کہے ہوں اسکے علاوہ اسنے طلاق کے الفاظ نہ کہے ہوں تو ایسی صورت میں سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو چکی تھی چنانچہ اسکے بعد اگر سائل نے دورانِ عدت زبانی یا بوس وکنار یا میاں بیوی والا تعلق قائم کر کے عملاً رجوع نہ کیا ہو تو عدت گزرنے پر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکا ہے , لہذا اب رجوع نہیں ہوسکتا البتہ اگر میاں بیوی دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہیں تو اسکے لئے گواہوں کی موجودگی میں نئے حقِ مہر کے تقرر کیساتھ ایجاب و قبول کرتے ہوئے باقاعدہ نکاح کرنا لازم ہوگا -
تاہم اس نکاح کے بعد آئندہ کیلئے سائل کو فقط دو 2 طلاقوں کا اختیار ہوگا ، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہئیے ۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الدر المختار: (و یقع بھا) أی بھذہ الألفاظ وما بمعناھا من الصریح الخ
و فی رد المحتار: تحت (قولہ وما بمعناھا من الصریح) أی مثل ما سیذکرہ من نحو: کونی طالقا واطلقی ویامطلقۃ بالتشدید، و کذا المضارع إذا غلب فی الحال مثل اطلقک کما فی البحر اھ (کتاب الطلاق باب الصریح ج3 صـ 248 ط: سعید)
و فی الدر المختار: (وفی أنت طالق) أو طلاق (أو أنت طالق طلاق یقع واحدۃ رجعیۃ الخ (کتاب الطلاق باب الصریح ج 3 صـ 251 ط: سعید)
و فی رد المحتار: تحت (قولہ لا رجعۃ فیہ) فلو تخلل (إلی قولہ) إن کانت بالقول أو نحو القبلۃ أو اللمس عن شھوۃ الخ (کتاب الطلاق ج3 صـ 233 ط: سعید)
وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها الخ (کتاب الطلاق ج 1 صـ470 ط: ماجدیۃ)
و فی الھدایۃ: وإذا کان الطلاق بائنا دون الثلاث: فلہ أن یتزوجھا فی العدۃ، وبعد انقضائھا لأن حل المحلیۃ باق، لأن زوالہ معلق بالطلقۃ الثالثۃ الخ (کتاب الطلاق فصل فیما تحل بہ المطلقۃ ج 2 ص ـ92 ط: انعامیۃ)
وفی الھندیۃ: بأن کتب أما بعد فأنت طالق فکلما کتب ھذا یقع الطلاق وتلزمھا العدۃ من وقت الکتابۃ (کتاب الطلاق الباب الثانی ج1 صـ378 ط: ماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76926کی تصدیق کریں
0     779
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق دینے کے ڈیڑھ سال بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات