تعویذ و روحانی علاج

تعویذ پہننے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

فتوی نمبر :
79728
| تاریخ :
2024-12-03
عبادات / عملیات و اذکار / تعویذ و روحانی علاج

تعویذ پہننے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

تعویذ لینے اور گلے میں لٹکانے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ بعض لوگ اس کا انکار کرتے ہیں اور بعض لوگ بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں ،شریعت کی رو سے رہنمائی فرما دیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شریعتِ مطہرہ میں ایسے تعویذات جو اسماءِ الٰہیہ، قرآنی آیات، ادعیۂ ماثورہ یا ایسے الفاظ پر مشتمل ہوں جن کے معانی معلوم ہوں، ان میں شرکیہ الفاظ نہ ہوں اور نہ ہی ان تعویذات کو مؤثر بالذات سمجھا جائے، بلکہ علاج و معالجے کی غرض سے لکھ کر پہنا جائے، تو ان تعویذات کا لکھنا اور پہننا نہ صرف جائز، بلکہ بعض روایات سے ثابت بھی ہے۔چنانچہ سننِ ابی داؤد شریف میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سکھائی ہوئی ایک دعا ”أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ إِلَخْ“ لکھ کر بچوں کے گلے میں ڈالا کرتے تھے۔لیکن اگر وہ تعویذات کلماتِ شرکیہ یا موہمِ شرک کلمات پر مشتمل ہوں، تو ان کا بنانا اور پہننا قطعاً ناجائز و حرام ہے، جن سے احتراز واجب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی سنن أبی داؤد: حدثنا موسى بن إسماعيل حدثنا حماد عن محمد بن إسحاق عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان يعلمهم من الفزع كلمات: ((أعوذ بكلمات الله التامة من غضبه و شر عباده و من همزات الشياطين و أن يحضرون)) و كان عبد الله بن عمر يعلمهن من عقل من بنيه و من لم يعقل كتبه فأعلقه عليه (باب کیف الرقی، رقم الحدیث: 3893، ط: مؤسسۃالرسالة)۔
و فی فتح الباری لإبن حجر: ‌و قد ‌أجمع ‌العلماء ‌على ‌جواز ‌الرقى ‌عند ‌اجتماع ‌ثلاثة ‌شروط أن يكون بكلام الله تعالى أو بأسمائه و صفاته و باللسان العربي أو بما يعرف معناه من غيره و أن يعتقد أن الرقية لا تؤثر بذاتها بل بذات الله تعالى و اختلفوا فى كونها شرطا و الراجح أنه لا بد من اعتبار الشروط المذكورة ففي صحيح مسلم من حديث عوف بن مالك قال كنا نرقى فى الجاهلية فقلنا يا رسول الله كيف ترى فى ذلك فقال اعرضوا علي رقاكم لا بأس بالرقى ما لم يكن فيه شرك و له من حديث جابر نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم عن الرقى فجاء آل عمرو بن حزم فقالوا يا رسول الله إنه كانت عندنا رقية نرقي بها من العقرب قال فعرضوا عليه فقال ما أرى بأسا من استطاع أن ينفع أخاه فلينفعه و قد تمسك قوم بهذا العموم فأجازوا كل رقية جربت منفعتها و لو لم يعقل معناها لكن دل حديث عوف أنه مهما كان من الرقى يؤدي إلى الشرك يمنع و ما لا يعقل معناه لا يؤمن أن يؤدي إلى الشرك فيمتنع احتياطا إلخ۔ (باب الرقی، ج: 10، ص: 195، ط: دار المعرفہ)۔
و فی لمعات التنقیح: ‌الرقية ‌جائزة ‌فى ‌كل ‌داء ‌و علة ‌و من ‌عين ‌الإنسان ‌و الجن بالقرآن و الأسماء الإلٰهية خالصة أما بغيرها مجردة أو مخلوطة فلا و كذا بما لم يعلم معناه إلا إذا ثبت من جانب الشارع كما في رقية العقرب إلخ۔ (کتاب الطب الرقی، ج: 7، ص: 487، ط: دار النوادر)۔
و فى رد المحتار: تحت (قولہ التمیمۃ المکروه) و لا بأس بالمعاذات اذا كتب فيها القرآن او اسماء الله تعالى (إلی قولہ) و اما تكره العوذة اذا كانت بغير لسان العرب و لا يدرى ما هو و لعله يدخله سحر او کفر او غير ذلك إلخ۔ (کتاب الحظر و الاباحۃ، ج: 6، ص: 363،ط: سعید)۔
و فی ردالمحتار: تحت (قوله التميمة المكروهة) (إلی قولہ) و لا بأس بالمعاذات إذا كتب فيها القرآن أو أسماء الله تعالى (إلی قولہ) و انما تکرہ العوذۃ کانت بغیر لسان العرب و لا یدری ما ھو و لعلہ یدخلہ سحرا و کفر او غیر ذللک اما ما کان من القرآن او شئ من الدعوات فلا بأس بہ إلخ۔ (فصل فی البس، ج: 6، ص: 363، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79728کی تصدیق کریں
0     81
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • جادو کی حقیقت کیا ہے ؟ شیطان کا مسلط ہونا اور عامل سے اس کا علاج

    یونیکوڈ   اسکین   تعویذ و روحانی علاج 1
  • تعویذ پہننا اور دم کرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   تعویذ و روحانی علاج 0
  • عملیات کے غلط اثرات کو ختم کرنے کے لیے وظیفہ کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 3
  • عملیات کے ذریعہ کسی کو اپنا تابع بنانا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • نظر اتارنے کے مختلف طریقے اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • بسنت (پتنگ بازی کےدن) کی تاریخی و شرعی حیثیت:

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • رشتہ کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • تعویذ گنڈے کرنے اور اس کی اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • نابالغ بچے کو مریض کا ناخن دکھا کر اثرات وغیرہ کی تشخیص کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • چاند گرہن اور سورج گرہن کے وقت حاملہ عورت کو باہر نکلنے سے روکنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 2
  • محفلِ میلاد منعقد کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • قرآن خوانی کی رسم بدعات کا مجموعہ ہے

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • آسیب و ہمزاد کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • هل جلسة الإحتباء بدعة؟

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • جلد شادی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • ۱۲؍ربیع الاوّل کو حلوہ پکاکر تقسیم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • لڑکی کے گھر والوں پر رشتہ قبول کرنے کیلۓ تعویذ کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • بدعت کسے کہتے ہیں

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • حکم الاحتفال بالنیروز و تعظیمہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ پر یقین کرنا اور بزرگوں کے وسیلہ سے دعا کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ کے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
Related Topics متعلقه موضوعات