شیئرز کا کاروبار

شئیرزکی خرید وفروخت کی شرائط

فتوی نمبر :
80593
| تاریخ :
2025-01-10
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

شئیرزکی خرید وفروخت کی شرائط

کیا اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹ کرنا جائز ہے؟ اور اگر جائز ہے تو کن شرائط کے ساتھ؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹ کرنا درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز اور اس سے حاصل ہونے والامنافع بھی حلال ہیں۔
1: جس کمپنی کے شیئرز خریدنے جارہے ہیں اس کا اصل کاروبا ر حلال ہو۔
2: اس کمپنی کے کچھ اثاثے وجود میں آچکے ہوں ، رقم صرف نقدی کی شکل میں نہ ہو ورنہ ”فیس ویلیو “کے برابر رقم کے ساتھ ہی خرید و فروخت جائز ہوگی۔
3: ماہانہ یا سالانہ نفع کی کوئی خاص رقم یقینی طور پر مقرر نہ ہو، بلکہ آمدنی سے فیصد کے حساب کے نفع مقرر کیا گیا ہو ۔
4: نفع و نقصان دونو ں میں شراکت ہو۔
5: اگر کمپنی سودی لین دین کرتی ہے اس کی سالانہ میٹنگ A.G.M. میں سود کےخلاف آواز اٹھائی جائے ۔
6: جب منافع تقسیم ہوں تو اس وقت نفع کا جتنا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو تو اس کو بلا نیتِ ثواب صدقہ کرلے ۔
یہ سب تب ہے جب شیئر ز خریدنے کا مقصد کسی کمپنی کا حصہ دار بننا ہو اور پھر گھر بیٹھ کر اس کا سالانہ نفع حاصل کرنا ہو، لیکن بعض لوگ شیئرز کو مذکور غرض سے نہں خریدتے ، بلکہ ان کامقصد کپیٹل گین ہوتا ہے یعنی وہ اس کا ا ندازہ کرتے ہیں کہ کس کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ،چنانچہ اس کمپنی کے شیئرز خرید لیتے ہیں اور پھر چند روز بعد جب قیمت بڑ ھ جاتی ہے تو اسے فروخت کرکے نفع حاصل کرلیتے ہیں، اس کی بھی مذکور شرائط کے ساتھ گنجائش ہے ، لیکن اس کو درست کہنے کی دشواری سٹہ بازی کے وقت پیش آتی ہے جو اسٹاک ایکسچینج کا بہت بڑا اور اہم حصہ ہے، جس میں بسا اوقات شیئرز کا لین دین با لکل مقصود نہیں ہوتا بلکہ آخرمیں جاکر آپس کا فرق ( ڈیفرنس ) برابر کیا جاتاہے اور شیئرز پر نہ تو قبضہ ہوتا ہے اور نہ ہی قبضہ پیشِ نظر ہوتا ہے، لہذا جہا ں یہ صورت ہوکہ قبضہ با لکل نہ ہو اور نہ لینا مقصود ہو ،بلکہ اس طرح سٹہ بازی کرکے ڈیفرنس کو برابر کرنا مقصود ہو تو یہ صورت بالکل حرام ہے اور شریعت میں ا س کی اجازت نہیں ہے کیونکہ شیئرز پر قبضہ ضروری ہے اور شیئرز کاقبضہ یہ ہے کہ شیئرز ہولڈر اس کے نفع و نقصان کا حقدار ہو جائے جسے رسک میں آنے سے تعبیر کیا جاتاہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البخاری: حدثنا علی ابن عبد اللہ : حدثنا سفیان قال: الذی حفظناہ من عمرو بن دینار: سمع طاوسا یقول سمعت ابن عباس رضی اللہ عنہ النبی ﷺ فھو الطعام ان یباع حتی یبقض، قالابن عباس رضی اللہ عنھما و لا أحسب مثلہ الخ (کتاب البیوع، باب: بیع الطعام قبل ان یقبضو بع مالیس عندک، ح:2135، ج 2، ص 1032، ط: البشریٰ)
و فی فتح القدیر: قولہ ﷺ:}لا تبیعن شیا حتی تقبضہ { الخ ( کتاب البیوع، ج 5، ص 267، ط: رشیدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80593کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 3
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹائنز کمپنی کا طریقہ کار اور اس میں کام کرنا اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کاروبار اور کاروباری شخص کا تعارف کرانے والے کو بعد میں نقصان کا ذمہ دار ٹھہرانا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • سٹاک مارکیٹ کی شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں ’’مری بریوزی‘‘ کے شیئرز کا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات