شیئرز کا کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں شئیرز کی خرید و فروخت کا حکم

فتوی نمبر :
80855
| تاریخ :
2025-01-23
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں شئیرز کی خرید و فروخت کا حکم

کیا پاکستان کے اسٹاک مارکیٹ میں شئیر خریدنا جائز ہے ؟ اس کے بارے میں اسلامی قانون کیا کہتا ہے ؟ اور خاص طور پر موبائل ایپس کے ذریعے شئیر کی خرید و فروخت کے بارے میں بتائیں کیا یہ جائز ہے ؟ کیا پاکستان کے اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز خریدنا جائز ہے؟https://kasb.com/
https://kasb.com/about-us/ یہ ایک ایپ ہے جس کا لنک ساتھ میں ہے کیا اس ایپ کے ذریعے شئیر کی خرید و فروخت کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کسی مستند ایپ کے ذریعے یا براہِ راست ” اسٹاک مارکیٹ“ میں شئیرز کی خرید و فروخت درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے۔
( 1 ) جس کمپنی کے شئیرز خریدے جارہے ہیں وہ کمپنی کسی حرام کام میں ملوث نہ ہو ۔
( 2 ) اس کمپنی کے تمام اثاثے اور املاک سیال یعنی نقد رقم کی شکل میں نہ ہوں بلکہ کمپنی نےکچھ فکسڈ اثاثے حاصل کرلیے ہوں، مثلاً بلڈنگ بنائی ہو، یا زمین خریدی ہو ،
( 3 ) ااگر کمپنی کا بنیادی کاروبار حلال ہو لیکن کمپنی سودی لین دین کرتی ہو تو اس صورت میں اس کے سالانہ اجلاس( میٹنگ ) میں سودی لین دین کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔
( 4 ) چوتھی شرط جو حقیقت میں تیسری شرط کا ایک حصہ ہے، وہ یہ ہے کہ جب منافع تقسیم ہوں تو انکم اسٹیٹ کی ذریعے معلوم کیا جائے کہ آمدنی کا کتنا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہے پھر اس کو بلا نیتِ ثواب صدقہ کردے۔ مذکورہ بلا تمام شرائط کے ساتھ شئیرز کا کروبار کیا جائے تو اس سے حاصل شدہ نفع حلال ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح : عن عبد اللہ مسعود قال: قال رسول اللہ ﷺ طلب کسب الحلال فریضۃ بعد الفریضۃ رواہ البیھقی فی شعب الإیمان( ج 2، ص 128)-
وفی البحر الرائق: و هو و ما إذا علم أن الثمن أزيد مما في الحلية ليكون ما كان قدرها مقابلا لھا و الباقي في مقابلة النصل هذا إذا كان الثمن من جنس الحلية فإن كان من خلاف جنسھا جاز ( زكى )كيفما ( فما ) كان لجواز التفاضل ( التفاصيل ) و لا خصوصية للحلية مع السيف و الطوق مع الجارية بل المراد إذا جمع مع الصرف غيره فإن النقد لا يخرج عن كونه صرفا بانضمام غيره إليه اھ (6/ 213)۔
و فيه ايضاً: قوله ( فلو تجانسا شرط التماثل و التقابض ) أي النقدان بأن بيع أحدهما بجنس الآخر فلا بد لصحته من التساوي وزنا و من قبض البدلين قبل الافتراق اھ ( ج 6، ص 213 )
وفی حاشية ابن عابدين: قوله (و تصدق إلخ) أصله أن الغلة للغاصب عندنا لأن المنافع لا تتقوم إلا بالعقد و العاقد هو الغاصب فهو الذي جعل منافع العبد مالا بعقدة فكان هو أولى ببدلها و يؤمر أن يتصدق بها لاستفادتها ببدل خبيث اھ ( ج 6، ص 209 )-


واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80855کی تصدیق کریں
0     2
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 2
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 3
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینکوں سے سودی قرضے لینے والی کمپنیوں کے شئیرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹریٹ کمپنی کے شئیرزکی خریداری جائز ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کی کیا شرائط ہیں ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرزخریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹائنز کمپنی کا طریقہ کار اور اس میں کام کرنا اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کمرشل یا اسلامی بینک کے شیئرز کی خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کا شرعی حکم کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
Related Topics متعلقه موضوعات