میں نے اپنی بیوی کو دو بار طلاق دی ہے، اس کی عدت کو مہینہ ہو گیا ،میں نے بہت کوشش کی رجوع کی مگر میرے سسرال والے ہونے نہیں دے رہے، میں نے ان کو میسج بھی کیا کہ میں نےاپنے سسر اور سالے کو گواہ بنا کر اپنی بیوی کو نکاح میں واپس لیا، اب چاہے وہ میرے بیوی کو بتا دیں، یا چھپا لیں ، مجھے یہ پتہ لگانا ہے کہ وہ میری نکاح میں آگئی ہے یا نہیں ؟یا پھرعدت ختم ہونے کے بعد کیا ہم نکاح کر سکتے ہیں؟
واضح ہو طلاق رجعی کی صورت میں دوران ِ عدت شوہر کو رجوع کرنے کا اختیار ہے ، اس کے لیے بیوی اور اس کے والدین کی اجازت اور رضامندی ضروری نہیں ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے اپنی بیوی کو دو بار طلاق دیدی ، اور پھر اس کے بعد دوران ِ عدت اپنے سسرال والوں کو مذکور الفاظ کے ساتھ یہ میسج بھیجا کہ ”میں نے اپنے سسر اور سالے کو گواہ بنا کر اپنی بیوی کو نکاح میں لیا“ تو ان الفاظ سے شرعاً رجوع درست ہو چکا ہے ،وہ دونوں بدستور میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی گزار سکتے ہیں ۔
کما فی الھندیۃ: و إذا طلق الرجل إمرأۃ تطلیقۃ رجعیۃ أو تطلیقتین فلہ أن یراجعھا فی عدتھا رضیت بذالک أو لم ترض الخ (الباب السادس فی الرجعۃ ج 1، ص 468، ط: ماجدیۃ ) ۔
و فیھا أیضا: الرجعۃ ابقاء النکاح علی ما کان دامت فی العدۃ کذا فی التبیین و ھو علی ضربین سنی و بدعی ( فالسنی) أن یراجعھا بالقول و یشھد علی رجعتھا شاھدین و یعلمھا بذلک فاذا راجعھا بالقول نحو أن یقول لھا راجعتک أو راجعت إمرأتی و لم یشھد علی ذلک أو اشھد و لم یعلمھا بذلک فھو بدعی مخالف للسنۃ و الرجعۃ صحیحۃ و إن راجعھا بالفعل مثل أن یطأھا أو یقبلھا بشھوۃ فإنہ یصیر مراجعا عندنا إلا أنہ یکرہ لہ ذلک و یستحب أن یراجعھا بعد ذلک بالإشھاد کذا فی الجوھرۃ النیرۃ (ألفاظ الرجعۃ صریح و کنایۃ)( فالصریح) راجعتک فی حال خطابھا أو راجعت إمرأتی حال غیبتھا وحضورھا أیضا و من الصریح ارجعتک ورجعتک و رددتک و امسکتک و مسکتک بمنزلۃ امسکتک فھذہ یصیر مراجعا بھا بلا نیۃ (و الکنایۃ) أنت إعتدی کما کنت وأنت إمرأتی فلا یصیر مراجعا إلا بالنیۃ( إلی قولہ) و إن راجعھا بلفظ التزویج جاز عند محمد رحمہ اللہ تعالی و علیہ الفتوی و کذا إذا تزوجھا صار مراجعا لھا ھو المختار کذا فی الجوھرۃ النیرۃ و لو قال لھا نکحتک کان رجعۃ فی ظاھر الروایۃ الخ ( البا ب السادس فی الرجعۃ ج:1، ص: 468، ط: ماجدیۃ)۔
پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟
یونیکوڈ رجوع طلاق 1