کیا شیئرز کا کاروبار شریعت کی روشنی میں جائز ہے؟
شیئرز کا کاروبار درج ذیل شرائط کیساط جائز اور درست ہے، (1) اول یہ کہ جس کمپنی کے شیئرز خریدے جارہے ہیں، اس کا اصل کاروبار شرعاً جائز اور حلال ہو(2) اس کے کچھ منجمد اثاثے وجود میں آچکے ہوں وہ کمپنی محض سرمایہ یعنی رقم کی صورت میں کاروبار نہ کرتی ہو(3) اور اگر وہ سودی لین دین کرتی ہو تو اس کے سالانہ اجلاس میں سود کے خلاف باقاعدہ آواز بھی اٹھائی جائے(4) اور تقسیم نفع کے وقت اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ جتنا نفع سودی ڈپازٹ سے حاصل ہو اسے بغیر نیت ثواب فقراء ومساکین میں تقسیم کر دیا جائے، چنانچہ ان شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے شئیر کا،کاروبار کیا جا سکتا ہے ۔