سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم

صحابہ کرام کی تفریح کیا تھی؟

فتوی نمبر :
85877
| تاریخ :
2025-09-04
تاریخ / سیرت / سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم

صحابہ کرام کی تفریح کیا تھی؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ جی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین فارغ اوقات میں کیا کرتے تھے ؟ اگر بالفرض ان کے پاس فارغ اوقات نھیں تھے تو کیا مسلسل کام کی وجہ سے وہ حضرات اکتاہٹ یا ملل کا شکار نہیں ہو اکرتے تھے ؟ میں ایک دینی مدرسے میں پڑھاتی ہوں ،مسلسل پڑھانا اور ایک جیسے روٹین کی وجہ سے سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتی ہوں ،ایسے میں اسلامی تعلیمات کیا ہیں؟ نیز صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی تفریح کے بارے میں ضرور رہنمائی کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صحابہ کرام کی زندگی کا اصل محور اگرچہ عبادت ،تعلیم وتعلم، دعوت وجہاد اور حلال ذریعہ معاش اختیار کرنا تھا، تاہم اس کے باوجود یہ حضرات انسانی فطرت سے ماوراء نہ تھے، بلکہ اسلام نے ان کی فطری ضروریات کو ملحوظ رکھتے ہوئے اعتدال کے ساتھ جسمانی وذھنی راحت کا مکمل لحاظ رکھا ہے ،حضرت عبداللہ بن مسعود سے مروی ایک روایت میں اس سے متعلق رہنمائی ملتی ہے ،وہ لوگوں کو ہفتہ میں ایک دن درس دیا کرتے تھے ،لوگوں نے ہر روز درس دینے کا اصرار کیا تو فرمایا کہ تمہیں روز درس دیکر اکتاہٹ میں مبتلاء نہیں کرنا چاہتا اور فرمایا کہ رسول اللہﷺ بھی ہمیں نشاط برقرار رکھنے کیلئے موقع بموقع نصیحت فرمایا کرتے تھے، اس سے معلوم ہوا کہ مسلسل یکساں مشغولیت (چاہے دینی ہو یا دنیاوی )اگر طبیعت پر گراں گزرنے لگے تو اس میں وقفہ اختیار کرنا سنت نبوی کے عین مطابق ہے، لہذا ایسی تفریح کرنا جو گناہ ،لغویات یا فرائض سے غفلت کا باعث نہ بنے اور دل میں تازگی اور عبادت و ذمہ داری میں نشاط پیدا کرے، بعض اوقات ضروری و مطلوب ہوجاتی ہے ،اس لئے سائلہ اگر مسلسل یکساں روٹین کی وجہ سے ذہنی دباؤ محسوس کررہی ہو تو وہ ذہنی دباؤ سے بچنے کیلئے شرعی حدود کے اندر رہتے ہوئے کچھ عرصہ کیلئے تدریسی امور سے رخصت لیکر جائز تفریح اختیار کرسکتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری : عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الْأَكْوَعِ رضي الله عنه قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‌عَلَى ‌نَفَرٍ ‌مِنْ ‌أَسْلَمَ يَنْتَضِلُونَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: "ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ؛ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا، ارْمُوا وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلَانٍ". قَالَ: فَأَمْسَكَ أَحَدُ الْفَرِيقَيْنِ بِأَيْدِيهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: "مَا لَكُمْ لَا تَرمُونَ؟ " قَالُوا: كَيْفَ نَرمِي وَأَنْتَ مَعَهُمْ؟ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: "ارْمُوا فَأَنَا مَعَكُمْ كُلِّكُمْ،باب التحریض علی الرمی،رقم الحدیث :2743)
و فیہ ایضا : حدثنا عثمان بن أبي شيبة قال: حدثنا جرير، عن منصور، عن أبي وائل قال: كان عبد الله ‌يذكر ‌الناس ‌في ‌كل ‌خميس، فقال له رجل: يا أبا عبد الرحمن، لوددت أنك ذكرتنا كل يوم؟ قال: أما إنه يمنعني من ذلك أني أكره أن أملكم، وإني أتخولكم بالموعظة، كما كان النبي صلى الله عليه وسلم يتخولنا بها، مخافة السآمة علينا.
و فی شعب الایمان : عن زيد بن أسلم، عن أبيه عن عمر أن رجلًا كان يلقب حمارًا. ‌وكان ‌يهدي ‌لرسول الله صلى الله عليه وسلم العُكة من السمن والعُكة من العسل، فإذا جاء صاحبها يتقاضاه جاء به إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فيقول: يا رسول الله، أعط هذا ثمن متاعه، فما يزيد رسول الله صلى الله عليه وسلم على أن يتبسم ويأمر به فيعطى،ج: 2 ،رقم الحدیث : 498)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85877کی تصدیق کریں
0     223
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی کتنی شادیاں تھیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 2
  • کیا حضرت علی نے پہلے تین خلفاء کی بیعت کی تھی؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • خلافت ِ راشدہ سے کیا مراد ہے؟ اور صحیح القعیدہ شیعہ کے پیچھے نماز پڑھنا، جائز کام کے لیے رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت امام حسین اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کرنے والا

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • چاند اور سورج گرہن کے وقت امہات المؤمنینؓ اور حضرت فاطمۃؓ کا عمل

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضورؐ اور حضرت فاطمہؓ اور آپ کےحسنینؓ کے جنازے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونے والا واقعہ

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت سکینہؓ کی وفات کے وقت عمر کتنی تھی؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے شراب پینے کے بارے میں

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت علیؓ کی نماز عصر قضاء ہونا اور حضورؐ کی دعا سے سورج کا واپس لوٹ آنا‘‘ ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • حضرت امیر معاویہ کے والدین کے اسماء گرامی

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • صحابہ کرامؓ کی لکھی ہوئی کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت حسینؓ سے تو ضیاء الحق (جنرل) ہی اچھے رہے کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • واقعہ غدیر خم کی پوری حقیقت

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • خلفاء ثلاثہ نے کون سا کارنامہ انجام دیا جس کی بناء پر انہیں حضرت علیؓ کی موجودگی میں خلیفہ بنایا گیا؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • افضلیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت عمرؓ اور حضرت خولہؓ کے درمیان گفتگو کی حقیقت اور چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت امیر معاویہؓ پر چند اعتراضات اور ان کے جوابات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 1
  • ام کلثوم بنت فاطمۃؓ کا نکاح کس سے ہوا تھا؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • خلفاءِ ثلاثہ کے طریقۂ انتخاب پر ایک اعتراض کا جواب

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضورِ اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک عورت کے بیٹے کا دوبارہ زندہ ہوجانا

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • اہل بیت سے مراد

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • دوسال کی عمر میں حضورؐ کی زیارت کرنے والا صحابی کہلائے گا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت ابو ہریرہؓ کو قصوار ماننےوالا کا حکم

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
  • حضرت عائشہ کی وفات اور تجہیز وتکفین سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 0
Related Topics متعلقه موضوعات