ولیمه

بن بلائے کسی دعوت میں شریک ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
90039
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / ولیمه

بن بلائے کسی دعوت میں شریک ہونے کا حکم

مفتی صاحب! کیا کسی کی شادی میں شرکت کرنا اور ولیمہ میں شریک ہو کر کھانا کھانا جائز ہے بغیر دعوت کے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی کی دعوتِ ولیمہ وغیرہ میں بن بلائے شریک ہو کر کھانا کھانے سے اگر صاحبِ دعوت کو ناگوار ہو تو اس صورت میں یہ شرکت جائز نہیں، ورنہ جائز تو ہے، مگر مروّت کے خلاف ہے۔ اگر باہم بے تکلفی نہ ہو تو اس طرح شرکت کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي مشكاة المصابيح: وعن عبد الله بن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من دعي فلم يجب فقد عصى الله ورسوله ومن دخل على غير دعوة دخل سارقا وخرج مغيرا» . رواه أبو داود اھ (2/ 962) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 90039کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ولیمہ کی شرعی حیثیت اور اس کے مسنون وقت کا حکم

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • ولیمہ کے ساتھ رخصتی کرنا

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • رخصتی کے بعد ولیمہ میں تاخیرکا حکم

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • ولیمہ کا کھانا لوگوں کے گھروں میں دینا

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • رخصتی کے کتنے دن بعد تک ولیمہ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • کیا رخصتی والے دن ولیمہ کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • برات اور ولیمہ کی دعوت ایک ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • بن بلائے کسی دعوت میں شریک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   ولیمه 0
Related Topics متعلقه موضوعات