السلام علیکم، مفتی صاحب !جادو کے علاج کےلئے آخری تین سورتیں نازل کی گئی ہے۔ لیکن ان کو کس وقت کس طرح پڑھ لیں ، ترتیب کے ساتھ جادو کا شرعی علاج بتائیں ۔ بعض علما ءکہتے ہیں کہ لسی وغیرہ میں جادو کرکے پلائی جائے تو اسکا علاج آخری تینوں سورتوں کو نمک وغیرہ پردم کرکےکھلایا جائے ورنہ اندرکا جادو آخری تین سورتوں کودم کر کے جسم پر ملنے سے نہیں نکلتا۔مہربانی کر کے رہنمائی فرمائیں ۔
جادو ایک حقیقت ہے، اور قرآن وحدیث سے اس کا ثبوت ملتاہے، اس کے علاج کے لئے سب سے مؤثر اور مسنون طریقہ قرآن کریم کی تلاوت ، مسنون دعائیں ، اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ ، اور گناہوں سے بچنا ہے، خصوصاًآخری تین سورتیں یعنی :
• سورۃ الاخلاص
• سورۃالفلق
• سورۃالناس
احادیث میں ان کے ذریعے دم اور حفاظت کا خاص اہتمام منقول ہے ، جس کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ ان سورتوں کو، نیز آیت الکرسی اور دیگر مسنون دعاؤں کو پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کر ے اور پورے جسم پر پھیر لے، خصوصاً رات سونے سے پہلے تین مرتبہ ایسا کرنا سنت ہے، اسی طرح پانی پر دم کر کے پینا یا غسل کرنا بھی جائز اور مفید ہے۔
البتہ یہ کہنا کہ اگر جادو کھانے یا پینے کی چیز میں کیا گیاہو تو صرف نمک ، لسی یا کسی خاص چیز پر دم کرکے کھلانے ہی سے علاج ہوگا ، اور جسم پر دم کرنے سے فائدہ نہیں ہوگا ، تو ایسی بات قرآن وسنت کی کسی دلیل سے ثابت، نہیں لہٰذا کسی بھی جائز کھانے پینے کی چیز پر قرآن پڑھ کر دم کرنا جائز ہے ، لیکن اسے لازمی یامخصوص شرعی طریقہ سمجھنادرست نہیں ۔
کمافی صحيح البخاري :حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا المفضل بن فضالة، عن عقيل، عن ابن شهاب، عن عروة، عن عائشة: " أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا أوى إلى فراشه كل ليلة جمع كفيه، ثم نفث فيهما فقرأفيهما قل هو الله أحد وقل أعوذ برب الفلق وقل أعوذ برب الناس، ثم يمسح بهما ما استطاع من جسده، يبدأ بهما على رأسه ووجهه وما أقبل من جسده يفعل ذلك ثلاث مرا (6/190)
وفی سنن الترمذي:حدثنا قتيبة قال: حدثنا ابن لهيعة، عن يزيد بن أبي حبيب، عن علي بن رباح، عن عقبة بن عامر، قال: «أمرني رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أقرأ بالمعوذتين في دبر كل صلاة»: «هذا حديث غريب»(5/171)
وفی سنن الترمذی: حدثنا عبد بن حميد، قال: حدثنا محمد بن إسماعيل بن أبي فديك، قال: حدثنا ابن أبي ذئب، عن أبي سعيد البراد، عن معاذ بن عبد الله بن خبيب، عن أبيه، قال: خرجنا في ليلة مطيرة وظلمة شديدة نطلب رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي لنا، قال: فأدركته، فقال: قل فلم أقل شيئا، ثم قال: قل، فلم أقل شيئا، قال: قل، فقلت، ما أقول؟ قال: قل: قل هو الله أحد، والمعوذتين حين تمسي وتصبح ثلاث مرات تكفيك من كل شيء(5/459)
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0