عقیقہ

ساتویں دن کے بعد عقیقہ کب تک کیا جاسکتاہے؟

فتوی نمبر :
90447
| تاریخ :
2026-01-01
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / عقیقہ

ساتویں دن کے بعد عقیقہ کب تک کیا جاسکتاہے؟

عقیقہ کے متعلق سوال ہے ،کہ اگر کوئی ساتویں دن بھی نہ کر سکے تو آگے اسے کب تک ادا کرنا چاہیے ،کہ ساتویں دن کے بعد جانور موجود ہو جاتیں ہیں ،کیا نویں ،دسویں ،گیارہویں ،دن کرسکتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کوئی ساتویں دن عقیقہ نہ کر سکے تو چودھویں ،ورنہ اکیسویں دن عقیقہ کرنا مستحب ہے ،اس کے بعد استحباب ختم ہوجاتا ہے ،البتہ بعد میں جب بھی کرنا ہو ساتویں دن کے اعتبار سے کرے ،یعنی جس دن بچے کی ولادت ہوئی اس دن سے ایک دن پہلے ،یعنی اگر پیدائش جمعہ کے دن کی ہو تو جمعرات کا انتخاب کرے ،بقیہ ایام بھی اسی حساب سے عقیقہ کیلئے منتخب ہوں گے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی جامع الترمذی : عن سمرة : قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "الغلام مرتهن بعقيقته، يذبح عنه يوم السابع، ويسمى، ويحلق رأسه، رقم الحدیث : 1522 )
و فیہ ایضاً : عند ‌اهل ‌العلم: ‌يستحبون أن يذبح عن الغلام العقيقة يوم السابع، فإن لم يتهيأ يوم السابع، فيوم الرابع عشر، فإن لم يتهيأ، عق عنه يوم حاد وعشرين،
و فی موسوعۃ الفقہ علی المذاھب الاربعۃ : قال الشافعية: ‌إن ‌لم ‌تذبح ‌في ‌السابع ذبحت في الرابع عشر، وإلا ففي الحادي والعشرين، ثم هكذا في الأسابيع.ج: 5،ص: 549۔)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90447کی تصدیق کریں
0     222
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لڑکے کا عقیقہ دو بکروں کے بجائے ایک بکرے کا کرنا

    یونیکوڈ   عقیقہ 1
  • بچوں کے بڑے ہوجانے کے بعد سب کا ایک ساتھ عقیقہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • محرم میں عقیقہ کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • بڑی عمر میں اپنا عقیقہ خود کرنا

    یونیکوڈ   عقیقہ 1
  • عقیقہ جس دن ہو اسی دن نومولود کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • کیا عقیقہ ہر شخص پر لازم ہے ؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • کیا چھ سال کی عمر میں بچہ کا عقیقہ کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 1
  • 23 سال کی عمر میں عقیقہ کا حکم

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • بچے کا عقیقہ کس پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کرنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • کیا غریب شخص پر عقیقہ کرنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کے جانور کے لئے کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ میں لڑکے اور لڑکی کے حصوں میں فرق کی وجہ

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • عقیقہ کن کن دنوں میں کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
  • ساتویں دن کے بعد عقیقہ کب تک کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   عقیقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات