رجوع طلاق

خلوت کے باوجود ہمبستری نہ ہونے کی صورت تین طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
90465
| تاریخ :
2026-01-01
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

خلوت کے باوجود ہمبستری نہ ہونے کی صورت تین طلاق کا حکم

مجھے طلاق کے معاملے میں رہنمائی چاہیے۔ شادی کو دو مہینے ہوئے تھے اور میاں بیوی کے درمیان آپس میں علیحدگی ہو گئی، اور آپس میں ازدواجی تعلق قائم نہیں ہو سکا، یعنی مباشرت (Intercourse) نہیں ہوئی۔ تو کیا شوہر نے جو تین طلاقیں دی ہیں وہ نافذ ہو گئی ہیں؟
اور اب دوبارہ ان کے ملنے کی کوئی صورت ہے یا نہیں
ہمبستری نہ ہونے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی۔ میاں بیوی ایک شہر سے دوسرے شہر سفر میں تھے اور انہی دنوں شوہر کے ساتھ کچھ مسائل پیش آئے، جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں آ گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ باہمی ان بن بھی تھیں جو غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہوئیں۔

اور طلاق کے جو الفاظ تھے وہ یہ تھے کہ:
"میں ۔۔۔ اپنے پورے ہوش و حواس میں، ۔۔۔کو طلاق دیتا ہوں۔
اگر کرنا چاہتے تو کر سکتے تھے، لیکن لڑکی کی طرف سے کچھ مسائل کی وجہ سے دونوں میں آپس میں اس حد تک انڈرسٹینڈنگ نہیں ہو پائی۔
نوٹ: خلوت صحیحہ ہوئی ہے میاں بیوی دو مہینہ ایک ساتھ رہے ہیں ۔طلاق ،طلاق نامہ کے ذریعے دی گئی ہے ،اور طلاق نامہ میں تین طلاقیں درج ہیں ۔
"میں محمد حمزہ ولد فراز احمد اپنے حوش و حواس میں حناخلیل ولد محمد خلیل کو طلاق دیتا ہوں "

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے خلوت صحیحہ ہو جانے کے بعد اپنی بیوی کو طلاق نامہ میں درج مذکور الفاط ''میں محمد حمزہ ولد فراز احمد اپنے پورے ہوش و حواس میں ۔۔۔ کو طلاق دیتا ہوں'' کے ذریعے تین طلاقیں دے دی، اگرچہ ان کے درمیان ہمبستری کا تعلق نہ پایا گیا ہو ،تب بھی اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، جبکہ عورت ایام عدت گزرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

‌‌کما فی حاشية رد المحتار على الدر المختار : باب طلاق غير المدخول بها (قال لزوجته غير المدخول بها أنت طالق) (وإن فرق) (بانت بالأولى) لا إلى عدة (و) لذا (لم تقع الثانية) بخلاف الموطوءة حيث يقع الكل وعم التفريق،(تحت قولہ)قال: وإذا طلق الرجل امرأته ثلاثا جميعا فقد خالف السنة وأثم وإن دخل بها أو لم يدخل سواء، بلغنا ذلك عن رسول الله صلى الله عليه وسلم وعن علي وابن مسعود وابن عباس وغيرهم رضوان الله عليهم (قوله وما قيل إلخ) على ما نقله في شرح المجمع عن كتاب المشكلات وأقره عليه، حيث قال: وفي المشكلات من طلق امرأته الغير مدخول بها ثلاثا فله أن يتزوجها بلا تحليل، وأما قوله تعالى {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] ففي حق المدخول بها. اهـ.(باب طلاق غير المدخول بها، ج:3، ص:285،مط: دار الفكر - بيروت)
و فی النهاية في شرح الهداية (شرح بداية المبتدي): الطلاق البائن: هو الذي لا رجعة فيه إلا بمهر وعقد جديدين، وهو على نوعين: بائن بينونة صغرى، وهو ‌طلاق ‌غير ‌المدخول ‌بها طلقة واحدة أو طلقتين، ومضي عدة المدخول بها بعد واحدة أو طلقتين.
وبائن بينونة كبرى: وهو الذي يكون بعد الطلقة الثالثة، وعندئذ لا يحق لها الرجعة حتى تنكح زوجا غيره.اھ(باب الخلع: ج:9، ص: 02 )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90465کی تصدیق کریں
0     106
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات