میرا سوال ہے کہ چاندی کی انگوٹھی مردوں کو پہنا سنت ہے یا نہیں؟ اس بارے میں شک ہے کیونکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے رسول اللہ ﷺ چاندی کی انگوٹھی پہنتے تھے جس پر ان کا نام مبارک تھا، کچھ لوگوں کو اس کا علم نہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ سنت نہیں۔ اس لئے مطلع فرمائیں۔
مردوں کے لیے ایک مثقال وزن سے کم صرف چاندی کی انگوٹھی استعمال کرنا جائز اور درست ہے۔
ففي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): فقال: يا رسول الله من أي شيء أتخذه؟ قال: اتخذه من ورق ولا تتمه مثقالا» اھ (6/ 359)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): وقد وردت آثار في جواز التختم بالفضة وكان للنبي - صلى الله تعالى عليه وسلم - خاتم فضة وكان في يده الكريمةاھ (6/ 359) واللہ اعلم بالصواب