السلام علیکم
حضرات سوال عرض ہے کہ شوگر اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ایسے ٹھنڈ ے موسم میں فالج کا خطرہ رہتا ہے تو ایسی حالت میں پانی سے وضو کرنے کے بجائے تیمم کرسکتے ہیں؟
واضح ہو کہ محض بیماری کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر وضوء کے بجائے تیمم کی اجازت نہیں بلکہ پانی گرم کرکے ہی وضوء و غسل کا اہتمام ضروری ہے البتہ اگر کسی مریض کو کوئی ماہر دیندار ڈاکٹر یہ تجویز دے کہ سردی کی شدت کی وجہ سے پانی کا استعمال اس کے لیئے مطلقا مضر صحت ہےاوراس کی وجہ سے اسے فالج کی بیماری لاحق ہوجانے یا پرانی موجود بیماری بڑھ جانے کا خطرہ ہے، تو ایسی صورت میں تیمم کرنے کی اجازت ہوگی، ورنہ نہیں ۔
کما فی بدائع الصنائع : قولہ تعالی وان کنتم مرضی او علی سفر الی فتیمموا صعیدا طیبا اباح التیمم للمریض مطلقا من غیر فصل بین مرض و مرض الا ان المرض الذی لا یضر معہ استعمال الماء لیس بمراد فبقی المرض الذی یضر معہ استعمال الماء مرادا بالنص ( فصل فی التیمم ، ج 1 ، ص : 47 ، ط : سعید )
و فی الھندیۃ : ولو كان يجد الماء إلا أنه مريض يخاف إن استعمل الماء اشتد مرضه أو أبطأ برؤه يتيمم لا فرق بين أن يشتد بالتحرك كالمشتكي من العرق المدني والمبطون أو بالاستعمال كالجدري ونحوه أو كان لا يجد من يوضئه ولا يقدر بنفسه فإن وجد خادما أو ما يستأجر به أجيرا أو عنده من لو استعان به أعانه فعلى ظاهر المذهب أنه لا يتيمم؛ لأنه قادر. كذا في فتح القدير ويعرف ذلك الخوف إما بغلبة الظن عن أمارة أو تجربة أو إخبار طبيب حاذق مسلم غير ظاهر الفسق. ( الباب الرابع فی التیمم ، ج : 1 ، ص : 28 ، ط : ماجدیہ )
سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم
یونیکوڈ تیمم 0سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا
یونیکوڈ تیمم 0عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا
یونیکوڈ تیمم 0